ETV Bharat / entertainment

Kashmir Earthquake کشمیر میں زلزلہ کے جھٹکے، فلم 'لیو' کی ٹیم کے ساتھ جنوبی اداکار وجے محفوظ

author img

By

Published : Mar 22, 2023, 3:49 PM IST

ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے ان دنوں اپنی 'لیو' ٹیم کے ساتھ کشمیر میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ یہاں وہ دیگر اداکاروں کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اسی دوران منگل کو افغانستان، کشمیر اور دہلی این سی آر میں 6.5 شدت کا زلزلہ آیا۔ اس قدرتی آفت کے بعد 'لیو' میکرز نے ٹیم کے بارے میں جانکاری شیئر کی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: جنوبی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے کی آنے والی تمل ایکشن تھرلر فلم 'لیو' کی شوٹنگ گذشتہ چند ہفتوں سے کشمیر میں ہو رہی ہے۔ منگل کو افغانستان میں زلزلہ آیا جس کی شدت 6.5 تھی۔ اس کا اثر شمالی ہند کے کچھ حصوں بشمول جموں کشمیر، دہلی این سی آر میں بھی محسوس کیے گئے۔ دریں اثنا، 'لیو' کے بنانے والوں نے اپنے سوشل میڈیا پر تصدیق کی ہے کہ کشمیر میں شوٹنگ کرنے والے ٹیم کے ارکان محفوظ اور صحت مند ہیں۔

اطلاعات کے مطابق منگل کی رات جموں-کشمیر اور دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لیو میکرز نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سیون اسکرین اسٹوڈیوز پر تمل فلم چندر مکھی کی ایک وڈیویل جی آئی ایف کیپشن کے ساتھ شیئر کیا، 'ہم محفوظ ہیں نانبا۔ ٹیم لیو۔ 'ماسٹر' کے بعد وجے اور ہدایت کار لوکیش کنگراج 'لیو' میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Earthquake In J&K جموں و کشمیر میں شدید زلزلے کے جھٹکے

اطلاعات کے مطابق تھالاپتی وجے اس وقت ٹالی ووڈ اداکارہ تریشا کرشنن، ہدایت کار لوکیش کنگراج کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کے لیے کشمیر میں ہیں۔ توقع ہے کہ ٹیم کشمیر کا شیڈول اپریل تک مکمل کرے گی اور مختصر وقفے کے لیے چنئی واپس آئے گی۔ اگلے شیڈول کے لیے حیدرآباد میں ایک بہت بڑا ایرپورٹ سیٹ بنایا جا رہا ہے۔ اس فلم میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت، گوتم واسودیو مینن، میسکن، ارجن اور پریا آنند بھی ہیں۔ بالی ووڈ اسٹار سنجے دت اور اداکار و ہدایت کار گوتم واسودیو مینن نے گزشتہ ہفتے اپنی شوٹنگ مکمل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.