ETV Bharat / entertainment

Sunny Deol dances to Main Nikla Gaddi Leke: بیٹے کرن دیول کی سنگیت میں سنی دیول نے 'میں نکلا گڈی لےکے' پر ڈانس کیا

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 11:20 AM IST

سنی دیول نے اپنے بیٹے کرن دیول کی سنگیت تقریب میں اپنی فلم غدر ' میں نکلا گڈی لے کے' گانے پر ڈانس کیا۔ شائقین 66 سالہ اداکار کی یہ توانائی دیکھ کر بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ دیکھیں ویڈیو۔

بیٹے کرن دیول کی سنگیت میں سنی دیول نے 'میں نکلا گڈی لےکے' پر ڈانس کیا
بیٹے کرن دیول کی سنگیت میں سنی دیول نے 'میں نکلا گڈی لےکے' پر ڈانس کیا

66 سالہ اداکار سنی دیول جمعہ کو ممبئی کے تاج لینڈ اینڈ میں اپنے بیٹے کرن دیول کی سنگیت کی تقریب میں ایک شاندار پرفارمنس دیا۔ اداکار نے اسٹیج پر اپنی فلم غدر کا مقبول گانا 'میں نکلا گڈی لے کے' پر ڈانس کیا۔ اس گانے پر نہ صرف اداکار نے ڈانس کیا بلکہ غدر میں اپنے کردار تارا سنگھ کی طرح نظر آئے۔ انہوں نے تارا سنگھ کے اپنے کردار کی طرح کرتہ، پٹیالہ سلوار، بلیزر اور پگڑی بھی پہن رکھی تھی۔ مداحوں نے ان کی سنگیت پرفارمنس کو پسند کیا اور سوشل میڈیا پر ان کی تعریف کی۔Sunny Deol dances to Main Nikla Gaddi Leke

ایک پاپرازی اکاؤنٹ کی جانب سے انسٹاگرام پر سنی کی پرفارمنس کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ اوہ میرے خدا یہ سب سے پیاری چیز ہے جو میں نے دیکھی۔ میرا مطلب ہے کہ ایک باپ اپنے بیٹے کی شادی/سنگیت کی تقریب میں اپنے گانے پر پرفارم کر رہا ہے! '۔ ایک اور نے لکھا کہ 'سنی پاجی کا تو نام ہی کافی ہے بس۔۔ کوئی الفاظ ہی نہیں ہے'۔ ایک اور نے لکھا کہ ' پاجی کی توانائی ابھی بھی زوردار ہے'۔

وہیں کچھ لوگوں نے اس بات کی بھی تنقید کی کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی میں بھی اپنی فلم غدر 2 کی تشہیر کی۔ ایک شخص نے لکھا کہ 'شادی میں بھی پروموشن جاری ہے'۔ اس تبصرہ پر سنی کے ایک مداح نے جواب دیتےہوئے لکھا کہ ' پاجی کو پروموشن کی ضرورت نہیں ہے'۔

سنی کے بیٹے کرن دیول 18 جون کو اپنی منگیتر دریشا آچاریہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ جمعہ کو ہونے والے اس سنگیت میں بابی دیول اور اہلیہ تانیا دیول سے لے کر ان کے کزن ابھے دیول تک سبھی موجود تھے۔کرن نے 2019 کی فلم پل پل دل کے پاس سے بالی ووڈ میں قدم رکھا، جس کی ہدایت کاری سنی دیول نے کی تھی۔ اس کے بعد وہ 2021 کی فلم ویلے میں نظر آئے تھے اور اب کہا جارہا ہے کہ وہ آنے والی فلم 'اپنے 2' میں جلوہ گر ہوں گے۔

وہیں ان کے والد سنی دیول جلد ہی غدر 2 میں نظر آئں گے جس میں وہ دوبارہ اپنی ساتھی اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم 11 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں:Karan Deol Sangeet: کرن دیول کی سنگیت میں دھرمیندر سوٹ بوٹ اور سنی اپنے تارا سنگھ کے کردار میں نظر آئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.