ETV Bharat / entertainment

Gadar 2 advance booking: سنی دیول کی فلم غدر 2 نے ایڈوانس بکنگ میں رواں سال کی ہٹ فلم پٹھان کو پیچھے چھوڑا

author img

By

Published : Aug 9, 2023, 3:55 PM IST

فلم غدر 2 باکس آفس پر جلوہ بکھیرنے کے لیے تیار ہے، فلم کی ایڈوانس بکنگ بھی شروع ہوگئی ہے۔ شائقین فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ فلم میں سنی دیول اور امیشا پٹیل نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

سنی دیول کی فلم غدر 2 نے ایڈوانس بکنگ میں رواں سال کی ہٹ فلم پٹھان کو پیچھے چھوڑا
سنی دیول کی فلم غدر 2 نے ایڈوانس بکنگ میں رواں سال کی ہٹ فلم پٹھان کو پیچھے چھوڑا

حیدرآباد: سال 2001 کی کامیاب فلم غدر کا سیکوئل غدر 2 کی ریلیز کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے لوگوں کی تجسس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ تارا سنگھ کے نامور کردار میں سنی دیول دوبارہ اداکاری کرتے نظر آئیں گے اور امیشا پٹیل دوبارہ سکینہ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کے اعلان کے بعد سے فلم انڈسٹری اور مداحوں میں کافی جوش و خروش پیدا ہوا ہے۔ اندیشہ ہے کہ 11 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی یہ فلم خاص طور پر شمالی ہندوستان میں باکس آفس پر زبردست کمائی کرسکتی ہے۔Gadar 2 advance booking

فلمی تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے حال ہی میں ٹویٹر پر فلم کے حوالے سے اپنا دلچسپ نظریہ رکھتے ہوئے انکشاف کیا کہ 'غدر 2 نے پہلے ہی اپنی ریلیز کے پہلے دن کے لیے 1.3 لاکھ سے زائد ٹکٹوں کی فروخت کے ساتھ ایک متاثر کن سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔ خاص طور پر شمالی بھارت میں فلم کی ایڈوانس بکنگ زیادہ ہوئی ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فلم ممکنہ طور پر اس خطے میں باکس آفس پر کامیاب ثابت ہو سکتی ہے۔

آدرش نے بتایا کہ پی وی آر میں فلم کے تقریبا 45 ہزار دو سو ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں، آئی نوکس میں تقریبا 36 ہزار ایک سو ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں اور سنے پولیس میں 24 ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔

  • #Gadar2 advance booking status at *national chains*… Note: DAY 1 biz…
    ⭐️ #PVR: 45,200
    ⭐️ #INOX: 36,100
    ⭐️ #Cinepolis: 24,000
    ⭐️ Total: 1,05,300 tickets sold
    NOTE: Advance ticket sales are fantastic in mass circuits and single screen properties. pic.twitter.com/FeP3JwVHZE

    — taran adarsh (@taran_adarsh) August 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ اعداد و شمار ظاہر کرتی ہیں کہ شائقین میں فلم غدر 2 کو دیکھنے کے لیے نمایاں دلچسپی ہے۔ اس فلم کی ایڈوانس بکنگ نے رواں سال کی بلاک بسٹر فلم پٹھان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فلمی تجارتی تجزیہ کار سمیت کڈیل نے ٹویٹر پر بتایا کہ سنگل اسکرین سینما گھروں میں غدر 2 کی ایڈوانس بکنگ پٹھان کے مقابلے میں بھی زیادہ ہے۔ رواں سال کسی بھی فلم نے اس سطح کی ایڈوانس بکنگ کا تجربہ نہیں کیا ہے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

انیل شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم غدر 2 کی کہانی وہیں سے شروع ہوگئی جہاں پر غدر میں ختم ہوئی تھی۔ تارا سنگھ کے کردار میں سنی دیول اس بار اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے پاکستان کے مشن پر نکل جائیں گے، فلم میں ان کے بیٹے کا کردار اتکرش شرما نے ادا کیا ہے۔ وہیں اس فلم کا مقابلہ اکشے کمار کی فلم او ایم جی 2 سے ہوگی جو 11 اگست کو باکس آفس پر ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں:Gadar 2 vs OMG 2 clash at the box office: سنی دیول نے غدر 2 اور او ایم جی 2 کے باکس آفس ٹکراؤ پر یہ بات کہی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.