ETV Bharat / entertainment

Legal Action Against Feroze Khan: متعدد پاکستانی اداکاروں نے نجی معلومات شیئر کرنے پر اداکار فیروز خان کے خلاف قانونی کارروائی کی

author img

By

Published : Jan 19, 2023, 1:35 PM IST

کئی مشہور پاکستانی ہستیوں نے اداکار فیروز خان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔ ان لوگوں کا الزام ہے کہ فیروز خان نے جان بوجھ کرسوشل میڈیا پر ان کے فون نمبرز لیک کیے ہیں۔

متعدد پاکستانی ہستیوں نے نجی معلومات شیئر کرنے پر اداکار فیروز خان کے خلاف قانونی کارروائی کی

مشہور پاکستانی ادکار فیروز خان نے اپنے مداحوں اور عوام کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ان مشہور شخصیات سمیت اپنی سابق اہلیہ سیدہ علیزہ سلطان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے جنہوں نے اداکار کے خلاف 'جھوٹے اور بے بنیاد الزامات' لگائے۔ گزشتہ سال فیروز خان کی سابق اہلیہ نے اداکار پر گھریلو تشدد کے الزامات عائد کیے تھے۔ جس کے بعد کئی پاکستانی اداکاروں نے فیروز خان کی کھل کر مخالفت کی تھی۔ اب اسی سلسلے میں اداکار نے سابق اہلیہ سیدہ علیزہ سلطان، ہدایت کار مصدق ملک اور شرمین عبید چنائے، اداکار عثمان خالد بٹ، میرا سیٹھی، منال خان، ایمن خان، ثروت گیلانی، یاسر حسین اور فرحان سعید سمیت گلوکار عاصم اظہر کے خلاف ہتک عزت کے نوٹس بھیجے ہیں۔Legal Action Against Feroze Khan

  • - Defamation Legal Notice Has Been Served By My Legal Team To Those For False and Baseless Allegations.

    Sincerely yours; FK

    — Feroze Khan (@ferozekhaan) January 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
س
میشا شفیع انسٹاگرام اسٹوری
شرمین عبید چنائے انسٹاگرام اسٹوری
شرمین عبید چنائے انسٹاگرام اسٹوری

اتنا ہی نہیں انسٹاگرام پر 'خدا اور محبت' اسٹار نے منگل کے روز نو مشہور شخصیات کے ناموں کے ساتھ ساتھ ان کے موبائل فون نمبر اور گھر کے پتے جیسی نجی معلومات بھی شیئر کردیں۔ حالانکہ بعد میں انہوں نے اس پوسٹ کو حذف کردیا۔ اداکار کے اس حرکت پر تمام متعلقہ اداکاروں نے برہمی کا اظہار کیا۔ ان کے گھر کے پتے اور فون نمبر لیک کیے جانے پر کئی اداکاروں نے فیروز خان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ یہاں تک کے کئی اداکار نے بتایا ہے کہ نمبر لیک ہونے کے بعد انہیں کئی انجان نمبروں سے میسج اور فون کالز موصول ہورہے ہیں۔

منال خان انسٹاگرام اسٹوری
منال خان انسٹاگرام اسٹوری
شرمین عبید چنائے انسٹاگرام اسٹوری
شرمین عبید چنائے انسٹاگرام اسٹوری

ویسے آج تمام متعلقہ اداکاروں نے اداکار فیروز خان کو جواب دیا ہے اور انہوں نے اپنی ذاتی تفصیلات شیئر کرنے پر برہمی کا اظہار بھی کیا ہے۔ انہوں نے پتے اور رابطہ نمبر لیک کرنے پر اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔ اداکار بے ترتیب پیغامات اور فون کالز کے اسکرین شاٹس شیئر کر رہے ہیں جو انہیں اداکار کی معلومات لیک ہونے کے بعد موصول ہو رہے ہیں۔ اداکاروں کا کہنا ہے کہ قانونی نوٹس شیئر کرتے ہوئے نمبروں کو آسانی سے دھندلا کیا جا سکتا تھا۔

یاسر حسین انٹساگرام اسٹوری
یاسر حسین انٹساگرام اسٹوری
یاسر حسین انسٹاگرام اسٹوری
یاسر حسین انسٹاگرام اسٹوری
یاسر حسین انسٹاگرام اسٹوری
یاسر حسین انسٹاگرام اسٹوری

ثروت گیلانی، ایمن خان، منال خان، منیب بھٹ، فرحان سیعد اور یاسر حسین، جن کے نام نوٹس میں درج ہیں، نے فیروز خان کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ مشہور پاکستانی فلم جوائے لینڈ کی اداکارہ ثروت گیلانی نے انسٹاگرام پر اپنے موبائل فون کال لاگ کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ انہیں نامعلوم نمبروں سے 100 سے زئاد مس کالز آئے ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن میں ثروت نے لکھا کہ ' یہ عجیب اور قابل نفرت ہے کہ فیروز خان کی جانب سے مختلف مشہور افراد کو قانونی نوٹس جاری کرنے کے بہانے سے ان کے فون نمبرز سمیت نجی معلومات کو عوامی طور پر شیئر کیا گیا۔ انہوں نے فیروز خان کی اس حرکت کو غیر قانونی اور غیز مہذب قرار دیا۔ثروت گیلانی نے لکھا کہ ' اس طرح کی حرکت نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ یہ ظاہر کرتی ہے کہ ان میں معاملے کو مہذب طریقے سے سنبھالنے کی سمجھداری کی بھی کمی ہے۔ دو دن قبل فیرو خان کو صرف ان کی سابقہ بیوی اور ان کے وکیل کا سامنا تھا لیکن اب انہیں 10 مشہور ہستیوں اور ان کے وکلاء کا سامنا کرنا پڑے گا۔ گڈ لک'۔

وہیں ایک اور اداکارہ منال خان نے بھی انسٹاگرام پر فیروز خان کی مخالفت کی اور کہا کہ ' کل میری ذاتی معلومات جیسے میرا فون نمبر سوشل میڈیا پر لیک کیا گیا۔ یہ ایک انتہائی شرمناک فعل تھا جسے فیروز خان نے جان بوجھ کر قانونی نوٹس جاری کرنے کا بہانہ بنا کر کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ اس عمل سے انہیں شدید 'ذہنی پریشانی' کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ انہیں سینکڑوں کالز اور پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

منال لکھتی ہیں کہ 'میری ذاتی سیکورٹی میں خلل پیدا کی گئی اور مجھے خطرے میں ڈالا گیا ہے کیونکہ مجھے متعدد فون کالز سے ذہنی طور پر ہراساں اور پریشان کیا گیا اور دھمکیاں دی گئیں۔ میری اور میرے خاندان کی زندگی خطرے میں ڈالی گئی۔ اس طرح کی حرکتیں غیر قانونی ہے۔ میں متعدد دیگر مشہور افراد کے ساتھ فیروز خان کے خلاف سوشل میڈیا پر نجی نجی معلومات لیک کرنےپر سخت قانونی کارروائی کروں گی'۔

شرمین عبید چنائے انسٹاگرام اسٹوری
شرمین عبید چنائے انسٹاگرام اسٹوری
منیب بھٹ انسٹاگرام اسٹوری
منیب بھٹ انسٹاگرام اسٹوری

مزید پڑھیں:Feroze Khan Denies Domestic Violence Allegation: پاکستانی اداکار فیروز خان نے گھریلو تشدد کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.