ETV Bharat / entertainment

لارنس بشنوئی کی نئی دھمکی پر سلمان خان کی سکیورٹی سخت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 12:48 PM IST

بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کو ایک بار پھر لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ ممبئی پولیس نے دھمکی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اداکار کی سکیورٹی کے لیے مزید اقدامات کیے ہیں۔ Salman Khan gets New Threat

Salman Khan gets New Threat
لارنس بشنوئی کی نئی دھمکی پر سلمان خان کی سکیورٹی سخت

ممبئی: بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان ایک بار پھر اپنی سکیورٹی کے حوالے سے سرخیوں میں ہیں۔ غور طلب ہو کہ حال ہی میں کینیڈا میں پنجابی گلوکار اور اداکار گپی گریوال کے گھر پر لارنس بشنوئی گینگ نے حملہ کیا تھا، جہاں سے یہ پیغام سلمان خان کو بھیجا گیا تھا۔ گینگسٹر نے گپی گریوال کو بھی پیغام دیا تھا کہ یہ سلمان خان کے ساتھ رہنے کا نتیجہ ہے۔ ایسے میں وائی پلس سکیورٹی سے لیس سلمان خان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سلمان خان کو لارنس بشنوئی کی جانب سے بار بار جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

  • Bollywood Actor Salman Khan received a threat through a Facebook post after which his security has been reviewed, say Mumbai Police

    — ANI (@ANI) November 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سلمان خان کو ملی نئی دھمکی: ایک بار پھر سلمان خان کو فیس بک پر لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ایک نئی دھمکی موصول ہوئی ہے، جس کے بعد ممبئی پولیس نے سلمان کی وائی پلس سکیورٹی کا جائزہ لیا اور اسے مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ وہیں اس دھمکی سے کہیں نہ کہیں سلمان خان بھی تھوڑا پریشان ہو گئے ہیں۔ فی الحال ممبئی پولیس نے سلمان خان کو الرٹ رہنے کو کہا ہے۔ سلمان خان کی سکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے ایک افسر نے کہا کہ 'ہم نے اداکار کو ملنے والی نئی دھمکی کی بنیاد پر ان کی سکیورٹی کا جائزہ لیا ہے، تاکہ کسی قسم کی کسر نہ رہے، ہم نے اداکار سے رابطہ کیا ہے اور انہیں الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ لارنس بشنوئی گینگ نے حال ہی میں پنجابی گلوکار گپی گریوال کے کینیڈا میں واقع گھر پر رات 12.30 سے ​​1 بجے کے درمیان فائرنگ کی تھی۔ گپی نے بتایا تھا کہ اس وقت وہ سمجھ نہیں پا رہے تھے کہ کیا ہو رہا ہے۔ پھر اس حملے کی ذمہ داری لیتے ہوئے لارنس بشنوئی نے اداکار کو سلمان خان سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔ اس کے ساتھ ہی گپی نے کہا تھا کہ ان کا سلمان خان سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.