ETV Bharat / entertainment

Salman Khan Shared Dhaakad Trailer: کنگنا رناوت نے سلمان خان کے ذریعہ دھاکڑ کا ٹریلر شئر کرنے پر خوشی کا اظہار کیا

author img

By

Published : May 13, 2022, 12:23 PM IST

سلمان خان نے کنگنا رناوت کی فلم 'دھاکڑ' کا ٹریلر شیئر کیا ہے، جو 20 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ ٹریلر شیئر کرنے پر کنگنا نے سوشل میڈیا پر سلمان کا شاندار انداز میں 'شکریہ' کہا ہے۔ Salman Khan Shared Dhaakad Trailer

کنگنا رناوت نے سلمان خان کے ذریعہ دھاکڑ کا ٹریلر شئر کرنے پر خوشی کا اظہار کیا
کنگنا رناوت نے سلمان خان کے ذریعہ دھاکڑ کا ٹریلر شئر کرنے پر خوشی کا اظہار کیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے 'بالی ووڈ کوئین' کنگنا رناوت کی آئندہ فلم 'دھاکڑ' کا ٹریلر شیئر کیا ہے۔ یہی نہیں 'بجرنگی بھائی جان' نے اس ٹریلر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کنگنا نے سلمان خان کو شاندار انداز میں 'شکریہ' کہا ہے۔ سلمان خان کا ٹریلر شیئر کرنا کنگنا کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ Salman Khan Shared Dhaakad Trailer

وہیں بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے بھی 'دھاکڑ' کا ٹریلر ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا لیکن کچھ ہی دیر بعد اسے ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ اس معاملے پر سوشل میڈیا پر کنگنا کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ Kangana Ranaut on Salman Khan

واضح رہے کہ فلم 'دھاکڑ' کا ٹریلر جمعرات (11 مئی) کو ریلیز کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سلمان خان نے یوٹیوب سے ٹریلر سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ 'دھاکڑ' کے ٹریلر کو شیئر کرتے ہوئے سلمان نے لکھا کہ 'ٹیم ڈھاکڑ کو بہت بہت مبارک ہو۔' اس کے ساتھ انہوں نے پوسٹ میں اداکارہ کنگنا رناوت، ارجن رامپال اور پروڈیوسر سہیل مکلائی کو بھی ٹیگ کیا۔ یہ فلم 20 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ ایکشن ہیرو ودیوت جموال نے بھی کنگنا کی فلم کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

وہیں سلمان خان کی اس پوسٹ کو دیکھ کر کنگنا رناوت کافی خوش نظر آئیں۔ انہوں نے بغیر کسی تاخیر کے فوراً ہی سوشل میڈیا پر سلمان کو 'شکریہ' کہا۔ سلمان کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا- 'شکریہ میرے دبنگ ہیرو، جس کا دل سونے جیسا ہے۔ میں اب کبھی نہیں کہوں گی کہ میں اس انڈسٹری میں اکیلی ہوں۔ پوری دھاکڑ ٹیم کی طرف سے آپ کا شکریہ۔

مزید پڑھیں: فلم دھاکڑ کے پروموشن میں نظر آیا کنگنا کا خوبصورت انداز

اہم بات یہ ہے کہ 'بگ بی' امیتابھ بچن نے کنگنا کی فلم کا ٹریلر ٹویٹ کیا تھا۔ لیکن، چند منٹوں کے بعد اسے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ اس حیران کن واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ آخر بگ بی نے ٹویٹ کیوں ڈیلیٹ کر دیا؟ کنگنا نے اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ امیتابھ بچن جیسے بڑی اسٹار پر کس کا دباؤ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بگ بی کے 'دھاکڑ' ٹریلر کو ٹویٹ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کرنے کی وجہ کبھی نہیں بتا سکتیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.