ETV Bharat / entertainment

Mughal-e-azam Turning 63: مغل اعظم کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر سائرہ بانو نے فلم کے نام محبت بھرا پیغام لکھا

author img

By

Published : Aug 5, 2023, 7:03 PM IST

سائرہ بانو نے بھارت کی تاریخی فلم مغل اعظم کی 63 سال مکمل ہونے کے موقع پر انسٹاگرام پر فلم سے متعلق ایک تفصیلی نوٹ lلکھا ہے۔ اداکارہ نے فلم کو شاندار قرار دیا۔

مغل اعظم کی 63 ویں سالگرہ
مغل اعظم کی 63 ویں سالگرہ

بالی ووڈ کی مقبول فلم مغل اعظم کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر سائرہ بانو نے انسٹاگرام پر اپنے خیالات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح فلم وقت کی کسوٹی پر کھرا اترا ہے اور یہ آئندہ نسلوں کے لیے سنیمائی جادو کا ایک مثال بنا ہے۔ Mughal-e-Azam turning 63

سائرہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں فلم کے کئی سین اور فلم سے متعلق کچھ دلچسپ حقیقت کو شامل کیا گیا ہے۔ فلم میں ان کے مرحوم شوہر دلیپ کمار نے اداکاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں سائرہ نے سال 20014 میں فلم کے رنگین ورژن کی ریلیز کے موقع پر دلیپ کمار کی تقریر کا ایک ٹکڑا بھی شامل کیا ہے۔ یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سائرہ نے ایک تفصیلی نوٹ میں لکھا ہے کہ ' بھارتی سنیما کی تاریخ میں کسی بھی فلم نے شائقین کے دلوں پر انتا گہرا نقش نہیں چھوڑا ہے جتنا مغل اعظم نے چھوڑا ہے۔ ماہر ہدایتکار کے آصف کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ عظیم فلم بھارتی فلمسازی کی شان و شوکت کا لازوال ثبوت ہے۔ صاحب کی دلکش اداکاری نے فلم کی خوبصورتی چار چاند لگا دیے'۔

اس کے بعد سائرہ نے شہزادہ سلیم کے کردار میں اپنے مرحوم شوہر دلیپ کمار کی اداکاری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ 'صاحب نے جس طرح سے شہزادہ سلیم کی تصویر کشی کی وہ کسی سحر سے کم نہیں تھا۔ کردار میں روح پھونکنے کی ان کی صلاحیت چاہے وہ کوئی رومانوی سین ہو یا شدید بغاوت کا سین ہو، تب ان سے نظریں ہٹانا مشکل ہوجاتا ہے۔ ان کی زبردست پرفارمنس نے جذبات کی ایسی لہر پیدا کی ہے جو آج تک شائقین کے دلوں میں طوفان پیدا کردیتا ہے۔

فلم کی باریکیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے سائرہ کہتی ہیں کہ ' مغل اعظم نے وقت کی سرحدوں کو عبور کردیا ہے، اس فلم نے شائقین کو مغلیہ خاندان کے شاندار دور سے روبرو کرایا ہے۔ فلم کی تکمیل کا سفر کسی داستاں سے کم نہیں ہے، جسے بننے میں دس سال کا عرصہ لگا۔ فلم کے ہر حصے میں باریکی سے کام کیا گیا ہے۔ دلکش و شاندار شیش محل سے لے کر نوشاد کی لازوال موسیقی، جیسے ٹھمری 'موہے پنگھٹ پہ' اور قوالی 'تیری محفل میں' اور فلم کے خوبصورت ملبوسات تک یہ سب کچھ کسی کمال سے کم نہیں تھا۔

اپنے پوسٹ کے آخر میں سائرہ بانو لکھتی ہیں کہ ' یہ فلم کس طرح فلمسازوں کی نئی نسل کو متاثر کرتی ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'فلم اب بھی سنیمائی جادوئی کا مثال بنی ہوئی ہے، جو ہمیں ان بلندیوں کی یاد دلاتی ہے جو بھارتی سنیما حاصل کرسکتا ہے۔ یہ فلم فلمسازوں کی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی اور اداکار یہ بات یاد دلاتے رہیں گے کہ فن کی کوئی حد نہیں ہوتی اور یہ وقت کی کسوٹی پر کھری اترتی ہے'۔

سال 1960 میں ریلیز ہوئی مغل اعظم میں پرتھویراج کپور، دلیپ کمار، مدھوبالا، اور درگا کھوٹے نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ یہ پہلی بلیک اینڈ وائٹ فلم تھی جسے دوبارہ رنگین کرکے ریلیز کیا گیا تھا ۔ فلم کا رنگین ورژن 12 نومبر 2004 کو ریلیز ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:فلم ساز کے آصف انارکلی کی محبت سے کافی متاثر تھے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.