Kantara OTT Release Date: رشبھ شیٹی کی فلم 'کنتارا' او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی

author img

By

Published : Nov 24, 2022, 11:18 AM IST

رشبھ شیٹی کی فلم 'کنتارا' او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی

کنڑ اداکار رشبھ شیٹی کی ہدایتکاری میں بنی فلم 'کنتارا' اب او ٹی ٹی پر نشر ہونے جارہی ہے۔ جانیے فلم کب اور کہاں ریلیز ہوگی۔Kantara OTT Release Date

حیدرآباد: کنڑ فلم انڈسٹری کی بلاک بسٹر فلم 'کنتارا' کو او ٹی ٹی پر دیکھنے کا انتظار اب ختم ہوچکا ہے۔ کنڑ اداکار رشبھ شیٹی کی اداکاری اور ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'کنتارا'، جس نے اپنی کہانی اور زبردست اداکاری سے سب کو حیران کر دیا، اب او ٹی ٹی پر نشر ہونے جا رہی ہے۔ صرف 20 کروڑ کے معمولی بجٹ میں بنی اس فلم نے دنیا بھر میں 400 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ یہی نہیں، 'کنتارا' نے گھریلو باکس آفس پر کمائی کے معاملے میں راکنگ اسٹار یش کی فلم 'کے جی ایف 2' کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ Kantara OTT Release Date

تھرلر فلم 'کنتارا' آج 24 نومبر کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر نشر ہونے جا رہی ہے۔ یہ فلم او ٹی ٹی پر صرف چار زبانوں تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں دستیاب ہوگی۔ ایسے میں ہندی سمجھنے والے ناظرین کو کنتارا کو دیکھنے کے لیے مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ ایمیزون پرائم پر سٹریم ہونے والی فلم 'کنتارا' نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کے 240 ممالک میں اسٹریم کی جائے گی۔ اس فلم کو اداکار اور ہدایت کار رشبھ شیٹی نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم ہومبلے فلمز کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔ فلم 'کے جی ایف' کے دونوں پارٹ بھی اسی بینر کے تحت فلمائی گئی ہے

قابل ذکر ہے کہ 30 ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم 'کنتارا' ابھی تک سینما گھروں میں چل رہی ہے۔ اس فلم کے ساتھ ہی ریتک روشن اور سیف علی خان کی فلم 'وکرم-ویدھا' اور منی رتنم کی ہدایت کاری میں بننے والی تمل فلم 'پونین سیلوان-1' بھی ب ریلیز ہوئی تھی، لیکن 'کنتارا' ابھی بھی باکس آفس پر اپنا جادو بکھیرنے میں برقرار رہی ہے۔

اس فلم کو دیکھنے کے لیے ناظرین اب بھی سینما گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔ اس فلم نے دنیا بھر میں 400 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی گھریلو باکس آفس پر فلم کا کلیکشن 300 کروڑ روپے ہے۔ وہیں کنڑ زبان میں 160 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرکے اس نے فلم 'KGF-2' کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ 'KGF-2' نے کنڑ زبان میں تقریباً 158 کروڑ کی کمائی کی تھی۔

مزید پڑھیں: Kantara Collection Worldwide فلم کنتارا نے دنیا بھر میں 400 کروڑ روپئے کی کمائی کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.