ETV Bharat / entertainment

Richa Chadha apologises for Galwan tweet: گلوان ٹویٹ پر ٹرول ہونے کے بعد ریچا چڈھا نے معافی مانگی، کہا 'میرے نانا بھی فوج میں تھے'

author img

By

Published : Nov 24, 2022, 12:40 PM IST

Updated : Nov 24, 2022, 3:21 PM IST

ریچا چڈھا نے گلوان وادی پر متنازعہ ٹویٹ کرنے کے بعد ایک بیان جاری کرتے ہوئے عوامی معافی مانگ لی ہے۔ اس ٹویٹ پر اداکارہ کو کئی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ریچا چڈھا نے شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی کے 'بھارتی فوج پاکستان کے زیر قصبہ کشمیر واپس لینے کو تیار ہے' والے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے گلوان وادی کا حوالہ دیا تھا۔ Richa Chadha apologises for Galwan tweet

ریچا چڈھا کو 'گلوان وادی' پر ٹویٹ کرنا مہنگا پڑا
ریچا چڈھا کو 'گلوان وادی' پر ٹویٹ کرنا مہنگا پڑا

بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا کو آج اپنے گلوان ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل اور غصے کا سامنا کرنا پڑا۔جس کے بعد اداکارہ نے اب ایک بیان جاری کرتے ہوئے 'فوجی بھائیوں' کے جذبات کو مجروح کرنے پر معافی مانگی ہے اور ساتھ ہی اپنا متنازعہ ٹویٹ بھی حذف کردیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ان کا مقصد کسی کو ناراض یا تکلیف پہنچانا نہیں تھا۔

ریچا چڈھا نے اپنے معافی نامہ میں لکھا کہ 'حالانکہ میرا ارادہ یہ کبھی نہیں تھا، اگر یہ تین الفاظ، جسے تنازعہ کی شکل دی گئی، سے کسی کی دل آزاری یا تکلیف پہنچی ہو تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں اور یہ بھی کہنا چاہوں گی اگر غیر ارادای طور پر میرے الفاظ نے فوج میں میرے بھائیوں میں یہ احساس پیدا کیا ہے تو یہ میرے لیے افسردگی کی بات ہے کیونکہ فوج میں میرے نانا جی کا بھی نمایاں حصہ رہا ہے'۔

اپنے معافی نامہ میں ریچا چڈھا نے کہا کہ ان کے دادا، ایک "لیفٹیننٹ کرنل" کو ہند-چین جنگ میں ٹانگ میں گولی لگی تھی۔ میرے ماما جی ایک پیرا ٹروپر تھے۔ یہ میرے خون میں ہیں۔ ملک کی حفاظت میں جب ایک بیٹا شہید ہوتا ہے یا اسے چوٹ آتی ہے تو اس سے پورا خاندان متاثر ہوتا ہے۔ میں ذاتی طور پر جانتی ہوں کہ اس سے کیسا محسوس ہوتا ہے۔ یہ میرے لیے ایک جذباتی مسئلہ ہے'۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے جمعرات کی صبح شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی کے اس بیان پر متنازعہ پوسٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی فوج پاکستان کے زیر قصبہ کشمیر کے حصوں کو واپس لینے اور پاکستان کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے'۔ کمانڈر کے بیان کو شیئر کرتے ہوئےریچا چڈھا نے ٹویٹر پر طنز کرتے ہوئے لکھا تھا 'گلوان کہتا ہے ہیلو'۔ حالانکہ ریچا نے اب یہ پوسٹ ہٹادیا ہے۔ Richa Chadda Trolled for Galwan Tweet

اداکارہ سوشل میڈیا پر ہوئی ٹرول
اداکارہ سوشل میڈیا پر ہوئی ٹرول

پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے کچھ حصوں کو واپس لینے کے بارے میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شمالی فوج کے کمانڈر اوپیندر دویدی نے کہا تھا کہ 'بھارتی فوج پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) کو واپس لینے جیسے احکامات پر عملدرآمد کرنے کے لیے تیار ہے۔ فوج حکومت سے کوئی بھی حکم لینے اور انہیں (پاکستان) کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے 'ہمیشہ تیار' ہے۔ اس بیان پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ریچا چڈھا نے ٹویٹ کیا کہ ' گلوان کہتا ہے ہیلو'۔

جیسے ہی اداکارہ نے یہ ٹویٹ کیا سوشل میڈیا پر طوفان آگیا اور لوگوں نے بھارت اور چین کے درمیان 2020 کے تصادم کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ کو جوانوں کی قربانی کی اہمیت کو کم کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹویٹر پر بہت سے لوگوں نے ریچا کی پوسٹ کو "شرمناک اور بیہودہ" قرار دیتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

بی جے پی نے ایک ویڈیو بیان میں اس پوسٹ کی مذمت بھی کی ہے۔ بی جے پی ترجمان نلن کوہلی نے کہا کہ ' بھارت اور بھارتی، آرمی اور مسلح افواج کا احترام کرتے ہیں۔ جب ہمارے چیف آف آرمی کچھ کہتے ہیں تو ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹ کرکے کوئی شخص فوج کا مذاق اڑاتا ہے۔ کیا یہ صحیح ہے؟ کیا ہم اس بہادری کو سمجھتے ہیں جو گلوان میں ہمارے سپاہیوں نے دکھائی تھی، جنہوں نے اپنی وطن کے لیے لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کردی؟ اس قسم کے پوسٹ کا سامنے آنا بدقسمتی اور قابل مذمت ہے۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر ہوئی ٹرول
اداکارہ سوشل میڈیا پر ہوئی ٹرول

ایک اور بی جے پی لیڈر منجندر سنگھ سرسا نے ٹویٹ کیا کہ 'شرمناک ٹویٹ۔ جلد از جلد اس ٹویٹ کو ہٹانا چاہیے۔ ہماری مسلح افواج کی توہین کرنا ناقابل قبول ہے'۔

وہیں کئی ٹویٹر صارفین نے بھی اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'وادی گلوان میں ہمارے فوجیوں کی قربانی کا مذاق اڑانا، شرمناک اور بے عزتی کی بات ہے'۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر ہوئی ٹرول
اداکارہ سوشل میڈیا پر ہوئی ٹرول

ایک اور صارف نے لکھا کہ ' پی او کے پر ایک کمانڈنگ افسر کے بیان کے جواب میں ریچا چڈھا نے 'گلوان کہتا ہے ہیلو' لکھا ہے۔ یہ ان کی بے عزتی کرنا ہے جنہوں نےبھارت کے لیے جان دی۔ یہ بھارتی فوج کا مذاق اڑانا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ یہ انڈسٹری کی ڈوبنے کی کوئی حد نہیں ہے۔ بائیکاٹ ہی ان کے قابل ہے'۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر ہوئی ٹرول
اداکارہ سوشل میڈیا پر ہوئی ٹرول

واضح رہے کہا لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی کا یہ بیان وزیر دفاع کے ایک ​​خطاب کے حوالے سے دیا گیا تھا 'جس میں انہوں نے کہا تھا نئی دہلی پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) کو واپس لینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ تمام پناہ گزینوں کو ان کی زمین اور گھر واپس ملیں گے۔

جس پر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے کہا کہ 'جہاں تک ہندوستانی فوج کا تعلق ہے، وہ حکومت ہند کی طرف سے دیے گئے کسی بھی حکم پر عمل کرے گی۔ جب بھی اس طرح کا حکم دیا جائے گا، ہم ہمیشہ اس کے لیے تیار رہیں گے'۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوئے جنگ بندی معاہدے پر شمالی فوج کے کمانڈر دویدی نے کہا کہ 'فوج ہمیشہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے کہ جنگ بندی مفاہمت کو کبھی نہ توڑا جائے کیونکہ یہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، لیکن اگر کسی بھی اس کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم انہیں منہ توڑ جواب دیں گے'۔

واضح رہے کہ جون 2020 میں شروع ہونے والی گلوان جھڑپوں میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ اس واقعے میں 40 سے زیادہ چینی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے تھے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تصادم کا سلسلہ شروع ہوا۔فوجی کمانڈروں کے درمیان متعدد ملاقاتوں کے بعد بھارتی اور چینی فوجی لداخ میں گوگرا-ہاٹ اسپرنگس سمیت اہم مقامات سے پیچھے ہٹ گئے۔ بھارتی زمین کو چھوڑ کر چینی افواج 2020 سے پہلے کی پر واپس آگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: ریچا چڈھا نے اپنی مہندی تقریب کی تصاویر شیئر کی، دیکھیں

Last Updated :Nov 24, 2022, 3:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.