ETV Bharat / entertainment

Messi photoshoot pics روہن شریشٹھا میسی کے ساتھ فوٹوشوٹ کرنے والے پہلے بھارتی

author img

By

Published : Dec 23, 2022, 2:33 PM IST

روہن شریشٹھا میسی کے ساتھ فوٹوشوٹ کرنے والے پہلے بھارتی، فلمی ستاروں کا ردعمل
روہن شریشٹھا میسی کے ساتھ فوٹوشوٹ کرنے والے پہلے بھارتی، فلمی ستاروں کا ردعمل

شاہ رخ خان، سارہ علی خان، اننیا پانڈے اور کئی دیگر مشہور فلمی شخصیات کے ساتھ کام کرنے والے روہن شریشٹھا نے حال ہی میں مشہور فٹبالر اور 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کے فاتحی لیونل میسی کے ساتھ فوٹوشوٹ کیا ہے۔ ان تصاویر پر رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، میرا راجپوت اور ملائیکا اروڑہ جیسے کئی مشہور شخصیات نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔Messi photoshoot pics

حیدر آباد: مشہور بھارتی فوٹوگرافر روہن شریشٹھا مشہور فٹبالر لیونل میسی کے ساتھ کام کرنے والے پہلے بھارتی فوٹوگرافر بن گئے ہیں۔ میسی نے حال ہی میں فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں ارجینٹینا کی قیادت کی۔ شاہ رخ خان اور کرینہ کپور سے لے کر سارہ علی خان اور اننیا پانڈے کے ساتھ کام کرنے والے روہن نے بدھ کے روز انسٹاگرام پر میسی کے ساتھ اپنے حالیہ فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کی۔ روہن کی انسٹاگرام پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، میرا راجپوت، پوجا ہیگڑے، رشمیکا مندانا، شنایا کپور، بھومی پیڈنیکر، اور دیگر مشہور شخصیات نے روہن کی اس کامیابی کی تعریف کی۔Messi photoshoot pics

روہن نے فٹبالر کی لی گئی سیلفی کے ساتھ اپنے حالیہ فوٹو شوٹ سے میسی کی چار بلیک اینڈ وائٹ تصاویر شیئر کیں۔ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں روہن نے یہ بھی بتایا کہ انہیں دنیا کے سب سے مشہور فٹبالرز میں سے ایک کی تصویر کھینچنے کا موقع کیسے ملا اور خود کو میسی کا سب سے بڑے مداح بتایا۔ اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے، رنویر سنگھ، جو کہ خود فٹ بال کے شوقین ہیں اور فیفا ورلڈ کپ فائنل دیکھنے کے لیے دوحہ میں اپنی اداکار و اہلیہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ موجود تھے، نے لکھا کہ' خواب کو جی رہے ہو'۔

اس پوسٹ پر بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اپنا ردعمل دیا ہے۔ عالیہ نے روہن کی اس پوسٹ پر پانچ ریڈ ہارٹ ایموجیز شیئر کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی صدی کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن نے بھی اس پوسٹ پر کمنٹس باکس میں مسکراہٹ کا ایموجی چھوڑا ہے۔ اس کے علاوہ سنیل شیٹی کے بیٹے آہان شیٹی، ملک کے سب سے بڑے یوٹیوبر اور اداکار بھون بام، اداکارہ اننیا پانڈے کی والدہ اور چنکی پانڈے کی اہلیہ بھاونا پانڈے اور خود اننیا پانڈے نے بھی روہن کی پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے پسند کیا ہے۔

ساؤتھ کی اداکارہ پوجا ہیگڑے، امیتابھ بچن کی پوتی نویہ نندا، اداکارہ پرینیتی چوپڑا، تارا ستاریا، شاہد کپور کے بھائی اور اداکار ایشان کھٹر سمیت کئی مشہور شخصیات نے بھی اس پوسٹ کو پسند کیا ہے۔

روہن نے میسی کی کھینچی ہوئی تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ' یہ سب ایک سادہ واٹس ایپ میسج کے طور پر شروع ہوا جو مجھے میرے شاندار دوست مانسوی گوسالیا نے کیا تھا۔ انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں میسی کا مداح ہوں، میں نے کہا کہ وہ اس زمین کی عبادت کرتے ہیں جس پر میسی چلتے ہیں۔ پھر اس نے مجھ سے پوچھا کہ کیا تم ان کی شوٹنگ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہو۔۔ پھر ہم پیرس گئے اور وہاں یہ سب ہوا، یہ میرے اس سال کا لاجواب حصہ تھا'۔

روہن نے اس فوٹو شوٹ کے تجربے کے بارے میں مزید بتایا کہ 'فوٹو شوٹ کے دوران میرے ہاتھ کانپ رہے تھے، میرا دل تیزی سے دھڑک رہا تھا، میری ہتھیلیوں سے پسینہ آ رہا تھا، لیکن ہاں میں نے کسی طرح شوٹ مکمل کر لیا، اس کے بعد مجھے ان سے بات کرنے کا موقع بھی ملا اور ان کی ٹیم نے میسی کو بتایا کہ میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں اور پھر وہ میرے پاس آئے اور مجھے گلے لگایا، یہ یقیناً میرے لیے اور میرے کیریئر کے لیے 2022 کا بہترین وقت ہے، یہ ایک لمحہ اور ایک خواب پورا ہونے جیسا تھا۔ .

آپ کو بتا دیں کہ روہن ورلڈ فٹ بال چیمپئن لیونل میسی کے ساتھ کام کرنے والے پہلے ہندوستانی فوٹوگرافر بن گئے ہیں۔ روہن کو بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کا سابق بوائے فرینڈ بتایا جاتا تھا تاہم اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے تاہم یہ سچ ہے کہ روہن اور شردھا ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.