ETV Bharat / entertainment

Priyanka Chopra with Daughter پرینکا چوپڑا اپنی بیٹی کو سیر پر لے کر نکلیں

author img

By

Published : Sep 29, 2022, 1:18 PM IST

پرینکا چوپڑا اپنی بیٹی کو سیر پر لے کر نکلیں
پرینکا چوپڑا اپنی بیٹی کو سیر پر لے کر نکلیں

پرینکا نے ایک بار پھر اپنی بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ لیکن اس بار بھی اداکارہ نے بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا۔ پرینکا چوپڑا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں نظر آرہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو سیر کے لیے باہر لے کر نکلی ہیں۔Priyanka Chopra with Daughter

حیدرآباد: پرینکا چوپڑا ماں بننے کی ذمہ داریوں سے بے حد لطف اندوز ہورہی ہیں۔ پرینکا چوپڑا نے رواں سال جنوری میں سروگیسی سے اپنی بیٹی کا استقبال کیا تھا۔ وہ اکثر اپنی بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہی ہیں۔ پرینکا نے ایک بار پھر اپنی بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ لیکن اس بار بھی اداکارہ نے بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا۔ اس تصویر میں دونوں ماں بیٹی سیر و تفریح کرتے نظر آرہے ہیں۔Priyanka Chopra with Daughter

اس تصویر میں پرینکا کریم رنگ کے لباس اور اونچی ہیلس میں نظر آرہی ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے پرینکا نے لکھا ہے، 'دو لڑکیاں سیر کے لیے باہر گئی ہیں'۔ اب مداح پرینکا کی اس خوبصورت تصویر پر تبصرے کر رہے ہیں۔

پرینکا چوپڑا اپنی بیٹی کو سیر پر لے کر نکلیں
پرینکا چوپڑا اپنی بیٹی کو سیر پر لے کر نکلیں

ایک مداح نے لکھا، بہت پیارا۔ ایک اور مداح نے لکھا، آپ دونوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ایک اور مداح نے لکھا، 'رانی اپنی ملکہ کے ساتھ'۔

اس سے قبل پرینکا نے اپنی بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی۔اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے پرینکا نے لکھا کہ 'ہمارا پہلا بڑا سفر'۔ اس تصویر میں پرینکا چوپڑا مالتی کو اپنے گود میں لیے بیٹھی کھڑکی کے نیچے جھانکتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے مداحوں کے ساتھ مالتی کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں لیکن ابھی تک اپنی پیاری بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا ہے۔ شادی کے چار سال بعد پرینکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس نے سروگیسی کے ذریعے بیٹی مالتی کا استقبال کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Priyanka Chopra on Daughter's Day: عالمی یوم دختر کے موقع پر پرینکا چوپڑا نے والد اور بیٹی مالتی کی تصویر شیئر کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.