ETV Bharat / entertainment

Prakash Raj Responds to Akshay Kumar: گلوان ٹویٹ پر ریچا چڈھا کی تنقید کرنے پر پرکاش راج کا اکشے کمار کو جواب

author img

By

Published : Nov 26, 2022, 11:38 AM IST

بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا کے گلوان ٹویٹ پر تنازع بڑھتا جا رہا ہے۔ ریچا کے اس ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اکشے کمار نے اپنی ناراضگی ظاہر کی تھی اور اب ساؤتھ کے مشہور اداکار پرکاش راج نے اکشے کمار کی تنقید کی ہے اور ریچا چڈھا کی حمایت کی ہے۔ Prakash Raj responds to Akshay Kumar

گلوان ٹویٹ پر ریچا چڈھا کی تنقید کرنے پر پرکاش راج کا اکشے کمار کو جواب
گلوان ٹویٹ پر ریچا چڈھا کی تنقید کرنے پر پرکاش راج کا اکشے کمار کو جواب

حیدرآباد: جنوبی اداکار پرکاش راج نے بھی بالی ووڈ ادکارہ ریچا چڈھا کے گلوان ٹویٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔ پرکاش راج نے اپنی ٹویٹ میں نہ صرف ریچا چڈھا کی حمایت کی ہے بلکہ اکشے کمار کی تنقید بھی کی ہے۔ گزشتہ روز اکشے کمار نے ریچا چڈھا کے گلوان ٹویٹ پر اعتراض ظاہر کیا تھا۔ اب پرکاش راج نے اکشے کے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔Prakash Raj responds to Akshay Kumar

گلوان ٹویٹ پر ریچا چڈھا کی تنقید کرنے پر پرکاش راج کا اکشے کمار کو جواب
گلوان ٹویٹ پر ریچا چڈھا کی تنقید کرنے پر پرکاش راج کا اکشے کمار کو جواب

اکشے کمار پر تنقید کرتے ہوئے پرکاش راج نے لکھا کہ' اکشے آپ سے یہ امید نہیں تھی۔۔ ریچا چڈھا ہمارے ملک کے لیے آپ سے زیادہ موزوں ہیں سر'۔ اس کے بعد پرکاش راج نے ریچا چڈھا کی حمایت میں سامنے آتے ہوئے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' ہاں ہم آپ کے ساتھ ہیں ریچا چڈھا۔۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ کیا کہنا چاہتی ہیں'۔

گلوان ٹویٹ پر ریچا چڈھا کی تنقید کرنے پر پرکاش راج کا اکشے کمار کو جواب
گلوان ٹویٹ پر ریچا چڈھا کی تنقید کرنے پر پرکاش راج کا اکشے کمار کو جواب

اس سے قبل اکشے نے ٹویٹر پر ریچا کے گلوان ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ کوئی بھی چیز ہمیں اپنی مسلح افواج کے تئیں ناشکر گزار نہیں بناسکتی۔ وہ ہیں تو آج ہم ہیں'۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ریچا نے شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی کے اس بیان پر رد عمل ظاہر کیا تھا کہ جس میں کہا گیا تھا کہ ہندوستانی فوج پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) پر دوبارہ دعویٰ کرنے میں 'حکومت کے احکامات کا انتظار کر رہی ہے'۔ بیان کو شیئر کرتے ہوئے ریچا نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا تھا 'گلوان کہتا ہے ہیلو'۔

اس ٹویٹ پر تنقید کا سامنا کرنے کے بعد ریچا چڈھا نے معافی نامہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا بھارتی فوج کو ناراض کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ ریچا چڈھا نے اپنے معافی نامہ میں لکھا کہ 'حالانکہ میرا ارادہ یہ کبھی نہیں تھا، اگر یہ تین الفاظ، جسے تنازعہ کی شکل دی گئی، سے کسی کی دل آزاری یا تکلیف پہنچی ہو تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں اور یہ بھی کہنا چاہوں گی اگر غیر ارادای طور پر میرے الفاظ نے فوج میں میرے بھائیوں میں یہ احساس پیدا کیا ہے تو یہ میرے لیے افسردگی کی بات ہے کیونکہ فوج میں میرے نانا جی کا بھی نمایاں حصہ رہا ہے'۔

اپنے معافی نامہ میں ریچا چڈھا نے کہا کہ ان کے دادا، ایک "لیفٹیننٹ کرنل" کو ہند-چین جنگ میں ٹانگ میں گولی لگی تھی۔ میرے ماما جی ایک پیرا ٹروپر تھے۔ یہ میرے خون میں ہیں۔ ملک کی حفاظت میں جب ایک بیٹا شہید ہوتا ہے یا اسے چوٹ آتی ہے تو اس سے پورا خاندان متاثر ہوتا ہے۔ میں ذاتی طور پر جانتی ہوں کہ اس سے کیسا محسوس ہوتا ہے۔ یہ میرے لیے ایک جذباتی مسئلہ ہے'۔

مزید پڑھیں: Anupam Kher on Richa's Tweet ریچا چڈھا کے متنازعہ ٹویٹ پر انوپم کھیر نے کہا ' ملک کی برائی کرنا بزدلوں کا کام ہے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.