Pathaan Twitter Review: ختم ہوا انتظار، شائقین نے فلم پٹھان پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا

author img

By

Published : Jan 25, 2023, 11:10 AM IST

ختم ہوا انتظار،شائقین نے فلم پٹھان پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا

فلم پٹھان پر شائقین کے تبصرے ٹویٹر پر آنے لگے ہیں اور ان کے ٹویٹس دیکھ کر لگتا ہے کہ انہں کنگ آف رومانس کا ایکشن اوتار پسند آیا ہے۔ پٹھان کے بارے میں ابتدائی ردعمل کافی حد تک مثبت ہیں۔ وہیں دیپیکا پڈوکون کے 'دلچسپ کردار' اور سلمان خان کے کیمیو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی باتیں ہورہی ہیں۔

حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی آج چار سال بعد بڑے پردے پر واپسی ہوئی ہے۔ فلم کے پہلے شو کی شروعات صبح کے مارننگ شو سے ہوگئی ہے۔ شاہ رخ خان کے شائقین فلم پٹھان کو سب سےپہلے دیکھنے کے لیے سنیماگھروں کا رخ کیا اور اب سوشل میڈیا پر فلم بینوں کے زبردست ردعمل دیکھنے کو مل رہے ہیں۔Pathaan Twitter review

ٹویٹر صارفین کو شاہ رخ کا ایکشن اوتار پسند آیا:

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شائقین پٹھان پر اپنے تبصرے دے رہے ہیں۔ شائقین بظاہر سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بنی فلم میں شاہ رخ خان کو دیکھ کر فلم سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ پٹھان میں شاہ رخ خان کو ایک ایکشن اوتار میں دکھایا گیا ہے اور فلم دیکھنے والون نے سپراسٹار کے ذریعہ ادا کیے گئے سنجیدہ کردار کو پسند کیا ہے جنہیں بالی ووڈ میں 'کنگ آف رومانس' کہا جاتا ہے۔

شاہ رخ خان کے ایکشن اوتار کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ' پٹھان قائل کرنے والی کہانی کے ساتھ ایک ہائی وولٹیج ایکشن ڈرامہ ہے۔ فلم کی کہانی شاندار ہے جیسا کہ ہم سدھارتھ آنند سے امید کر رہے تھے۔ شاہ رخ خان کی اداکاری شاندار ہے، جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون بھی بہت اچھے ہیں، کہانی میں کئی سرپرائزیس اور موڑ ہیں'۔

ایک اور مداح نے لکھا کہ 'بلاک بسٹر۔ فلم کا پہلا ہاف۔۔ میں اس کے بارے میں پوسٹ کرنے سے خود کو روک نہیں پایا اب تک کا سب سے بہترین پہلا ہاف۔ اس کا پورا لطٖف اٹھایا۔ خوشی کے آنسو نکل رہے ہیں۔ بادشاہ واپس آگیا ہے۔ ان کے لیے راستہ بنائیں'۔

پٹھان میں سلمان خان کا کیمیو

شائقین شاہ رخ خان اور سلمان خان کو پٹھان میں اسکرین اسپیس شیئر کرتے ہوئے دیکھ کر بہت پرجوش ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ فلم میں سلمان کا 10 منٹ طویل کیمیو ہے۔ پٹھان میں ان کی انٹری کہانی کے ایک اہم موڑ پر آتی ہے۔ جہاں میکرز نے شائقین سے گزارش کی ہے کہ وہ فلم کی کوئی بھی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔ وہیں مداحوں نے ٹویٹر پٹھان میں سلمان کے انٹری سین کی ویڈیوز سے بھردی ہے۔

پٹھان میں دیپیکا پڈوکون کا 'دلچسپ' کردار

پٹھان کی ریلیز سے پہلے شائقین یہ انداز لگا رہے تھے کہ فلم میں دیپیکا پڈوکون کا کردار منفی ہونے والا ہے۔ لیکن ابھی تک ٹویٹر پر دیپیکا کے کردار کے بارے میں کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا ہے لیکن ان کے کردار کو 'دلچسپ' قرار دیا ہے۔

  • #PathaanReview From My auckland and saudi friends
    - Villain Powerful
    - Interval Scene Suspense
    - Film's Entertainment factor at Top notch
    Overall a movie jisko aap dekh kar ye kahogey ki khatam kyu hogai yar
    No hritik roshan 😭
    But A very big suspense related to him

    — Sahil Ahmed Khan (@Hello_MrKhan) January 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کیا پٹھان میں ریتک روشن بھی ہیں

پٹھان میں ریتک روشن نظر نہیں آئیں گے۔ تاہم میکرز کا کہنا تھا کہ ہو ٹائیگر، وار اور پٹھان کے اسپائی یوینورس کو ایک دلچسپ دھاگے سے جوڑیں گے۔ پٹھان آج ہندی، تمل اور تیلگو میں 5 ہزار 200 اسکرینوں پر ریلیز ہوئی۔ یش راج فلمز کی طرف سے پروڈیوس کردہ ایکشن تھرلر پہلے دن 45 سے 50 کروڑ روپے کی کمائی کرسکتا ہے کیونکہ ورکنگ ڈے میں فلم ریلیز ہونے کے باوجود ایڈوانس بکنگ تمام توقعات سے تجاوز کر گئی۔ پٹھان 100 سے زائد ممالک میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ کی پہلی فلم ہے۔

مزید پڑھیں:Pathaan leaked on Torrent: کیا شاہ رخ خان کی فلم پٹھان آن لائن لیک ہوگئی؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.