Harnaaz Sandhu Lands in Legal Trouble: کپل شرما شو کی 'بوا' نے مس یونیورس ہرناز سندھو پر مقدمہ درج کروایا

author img

By

Published : Aug 5, 2022, 3:36 PM IST

کپل شرما شو کی 'بوا' نے مس یونیورس ہرناز سندھو پر مقدمہ درج کروایا

مس یونیورس 2021 ہرناز کور سندھو کے حوالے سے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اداکارہ اپاسنا سنگھ نے مس ​​یونیورس کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج کروایا ہے۔Harnaaz Sandhu Lands in Legal Trouble

حیدرآباد: مس یونیورس 2021 ہرناز کور سندھو کے حوالے سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ مشہور کامیڈین کپل شرما کے مقبول کامیڈی شو 'دی کپل شرما شو' میں کپل کی بوا بن کر ہنسانے والی اداکارہ اپاسنا نے مس ​​یونیورس کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ اداکارہ کا ہرناز پر معاہدہ توڑنے کا الزام ہے۔ اس سلسلے میں اپاسنا نے ہرناز کے خلاف چندی گڑھ کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ Harnaaz Sandhu Lands in Legal Trouble

اداکارہ اپاسنا سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ ہرناز نے ان کی فلم 'بائی جی کٹنگے' میں کام کیا تھا اور ساتھ ہی فلم کی تشہیر کرنے کے لیے معاہدہ پر دستخط کیا تھا۔ واضح رہے کہ ہرناز نے اپاسنا سنگھ کی فلم 'یار دیا پو بارا' میں بھی کام کیا تھا۔ ہرناز نے اپاسنا کی فلم سنتوش انٹرٹینمنٹ اسٹوڈیو ایل ایل پی کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس فلم کی تشہیر بھی کریں گی۔

اپاسنا نے بتایا کہ ہرناز کور کی یہ فلم اس وقت کی ہے جب انہوں نے مس یونیورس کا خطاب نہیں جیتا تھا۔ اپاسنا نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اس فلم پر کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں۔ فلم بائی جی کٹنگے میں دیو کھرود اور گرپریت گھُگی بھی ہیں اور اس کی ہدایت کاری سمیپ کانگ نے کی ہے۔

ہرناز سندھو کون ہیں؟

ہرناز سندھو نے گذشتہ سال دسمبر میں اسرائیل میں منعقدہ مس یونیورس مقابلے میں مس یونیورس کا خطاب جیتا تھا۔ ہندوستان میں اس ٹائٹل کو آنے میں 21 سال لگے۔ اس سے قبل سال 2000 میں اداکارہ لارا دت نے مس ​​یونیورس کا خطاب جیتا تھا۔ حال ہی میں ہرناز کو ان کے بڑھتے ہوئے وزن کے لیے بھی ٹرول کیا گیا تھا جس پر مس یونیورس نے بتایا کہ وہ سیلیک بیماری میں مبتلا ہیں۔

اس بیماری میں گلوٹین بڑھنے سے چھوٹی آنت متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے جسم کو ضروری غذائیت نہیں ملتی۔ اس کی وجہ سے جسم میں کئی بیماریاں جنم لینے لگتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی مریض کا وزن بھی بڑھنے لگتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.