ETV Bharat / entertainment

Laal Singh Chaddha on Netflix: نیٹفلکس پر لال سنگھ چڈھا دیکھ کر لوگوں نے معافی مانگی، مانو وج نے کہا 'عامر خان کو 500 روپے ٹرانسفر کرو'

author img

By

Published : Nov 15, 2022, 2:23 PM IST

فلم لال سنگھ چڈھا کے خلاف سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم چلائے جانے کی وجہ سے فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی۔ عامر خان کی فلم صرف 58 کروڑ روپے کی کمائی کر پائی لیکن او ٹی ٹی پر ریلیز ہونے کے بعد فلم کو ایک نئی زندگی ملی ہے۔ Laal Singh Chaddha on Netflix

نیٹفلکس پر لال سنگھ چڈھا دیکھ کر لوگوں نے معافی مانگی، مانو وج نے کہا 'عامر خان کو 500 روپے ٹرانسفر کرو'
نیٹفلکس پر لال سنگھ چڈھا دیکھ کر لوگوں نے معافی مانگی، مانو وج نے کہا 'عامر خان کو 500 روپے ٹرانسفر کرو'

رواں سال عامر خان کی ریلیز ہوئی فلم لال سنگھ چڈھا، جو سال 1994 میں آئی مشہور ہالی ووڈ فلم فاریسٹ گمپ کا ہندی ریمیک ہے، کو کئی تنازعات کا سامنا کرنا پڑا، جس کا اثر فلم کی کمائی پر واضح طور پر نمایاں ہوا۔ فلم کے خلاف چلائے گئے بائیکاٹ ٹرینڈ نے فلم کو باکس آفس پر تو فیل کردیا لیکن فلم کے او ٹی ٹی پلیٹفارم پر آنے کے بعد لوگوں نے کافی پسند کیا ہے اور یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے فلم کو سنیما گھروں میں نہ دیکھنے پر اداکار مانو وج سے معافی بھی مانگی ہے۔ Laal Singh Chaddha on Netflix

نیٹفلکس پر ریلیز ہونے کے بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے فلم کو سراہا ہے۔ فلم میں ایک پاکستانی فوجی کا کردار ادا کرنے والے اداکار مانو وجے سے لوگوں نے فلم کو سنیما گھروں میں نہ دیکھنے پر معافی مانگی ہے۔ لیکن وج نے انہیں معافی مانگنے کے بجائے عامر خان پرڈوکشنز کو 500 روپے دینے کا مشورہ دیا ہے۔واضح رہے کہ لال سنگھ چڈھا باکس آفس پر پرفارم کرنے میں ناکام رہی کیونکہ بہت سے لوگوں نے عامر کے ایک پرانے انٹرویو کے انٹرنیٹ پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس کا بائیکاٹ کیا۔ یہ ویڈیو سال 2015 کی ہے جب عامر نے ملک میں 'بڑھتی ہوئی عدم برداشت' کے بارے میں بات کی تھی۔

مانو وج نے اپنی آئندہ ویب سیریزن تناؤ کی تشہیر کے دوران مڈ ڈے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ' اب نیٹفلکس پر فلم دیکھنے کے بعد لوگ فلم کا بائیکاٹ کرنے پر ان سے معافی مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'بہت سے لوگوں نے ٹویٹر پر مجھ سے معافی بھی مانگی اور کہا کہ انہوں نے بائیکاٹ ٹرینڈ کی وجہ سے لال سنگھ چڈھا کو سنیما گھروں میں نہیں دیکھا۔ لیکن جب انہوں نے اسے نیٹفلکس پر دیکھا تو انہیں یہ فلم پسند آئی۔جس پر وج نے مشورہ دیا کہ اگر آپ اتنے ہی معذرت خواہ ہیں تو انہیں '500 روپے عامر خان پروڈکشن کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردینا چاہیے۔ کیونکہ آپ( لوگوں) کی بیوقوفی کی وجہ سے پروڈیوسر نقصان میں ہیں'۔

لال سنگھ چڈھا ایک مزاحیہ ڈرامہ فلم ہے جس کی ہدایت کاری ادویت چندن نے کی ہے۔ یہ 1994 کی فلم فارسٹ گمپ کا ریمیک ہے۔ مانو کے علاوہ فلم میں عامر خان، کرینہ کپور، ناگا چیتنیا اور مونا سنگھ اہم کردار میں ہیں۔ مانو نے پاکستان آرمی کے ایک کمانڈر محمد بھائی کا کردار ادا کیا جو لال سے دوستی کرتا ہے۔ یہ فلم 180 کروڑ روپے کے بجٹ پر بنائی گئی تھی اور فلم ریلیز کے پہلے ہفتے دنیا بھر میں 90 کروڑ سے بھی کم آمدنی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

لال سنگھ چڈھا کا حصہ بننے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ "یہ بڑی بات ہے کہ دنیا کے عظیم اداکاروں میں سے ایک نے میرے کام کی تعریف کی۔ عامر کو مجھ پر اتنا بھروسہ تھا۔'

ویب سیریز تناؤ کے بعد شائقین مانو کو سماجی ڈرامہ پٹنہ شکلا میں دیکھیں گے، جس کی ہدایتکاری وویک بڈاکوٹی نے کی ہے۔ اس میں روینہ ٹنڈن، چندن رائے سانیال، ستیش کوشک، جتن گوسوامی، اور انوشکا کوشک بھی نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: Laal Singh Chaddha Internationl Collection: بھارت میں ناکام رہی 'لال سنگھ چڈھا' عالمی سطح پر زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بنی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.