ETV Bharat / entertainment

Naiyo Lagda Teaser سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا پہلا نغمہ کا ٹیزر ریلیز

author img

By

Published : Feb 11, 2023, 3:37 PM IST

سلمان خان کی آئندہ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا پہلا گانا ' نئیو لگدا' کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم کے میکرز کل مکمل گانا ریلیز کریں گے۔ ہمیش ریشمیا کی جانب سے کمپوز کیا گیا یہ رومانوی گانا ایک بہترین دن پر ریلیز ہونے جارہا ہے کیونکہ یہ گانا ویلنٹائن ڈے سے پہلے شائقین کی دلوں میں محبت کا رس گھول دے گا۔

سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا پہلا نغمہ کا ٹیزر ریلیز
سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا پہلا نغمہ کا ٹیزر ریلیز

ممبئی: سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کے میکرز نے 'نئیو لگدا' کا ٹیزر جاری کردیا ہے جو فلم کا پہلا گانا ہونے والا ہے۔ نئیو لگدا کو لداخ کی دلکش وادی میں فلمایا گیا ہے۔ یہ گانا مکمل طور پر رومانوی ہونے والا ہے اور ویلنٹائن ڈے کے موقع پر یہ ایک بہترین گانا ہوگا۔ یہ نغمہ سلمان خان اور پوجا ہیگڑے پر فلمایا گیا ہے اور دونوں کے درمیان کی کیمسٹری قابل دید ہے اور دلکش مقامات پر فلمائے جانے کی وجہ سے یہ گانا مزید رومانٹک ہوجاتا ہے۔ نئیو لگدا کے ٹیزر نے شائقین کو مزید بے چین کردیا ہے لیکن مداحوں کو گانے کے ریلیز ہونے کا زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ فلم کے میکرز کل ہی گانے کا ویڈیو زی میوزک کمپنی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کریں گے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

واضح رہے کہ نئیو لگدا ایک بار پھر سلمان اور میوزک کمپوز ہمیش ریشمیا کو ایک ساتھ لے کر آرہی ہے۔ ریشمیا نے اس سے قبل سلمان کے لیے کئی بلاک بسٹر گانے کمپوز کیے ہیں جس میں، تیری میری، تیرے نام ، تو ہی تو ہر جگہ اور دیگر کئی نغمے شامل ہیں۔ اب ہمیش ریشمیا 'نئیو لگدا' کے بھی موسیقار ہیں، جس کے بول شبیر احمد نے لکھے ہیں اور کمال خان اور پلک مچل نے اس گانے کو اپنی آواز دی ہے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

بدھ کے روز سلمان نے اعلان کیا کہ کسی کا بھائی کسی کی جان کی فلم بندی مکمل ہو گئی ہے۔ فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان، وینکٹیش دگوبتی، پوجا ہیگڈے، جگپتی بابو، بھومیکا چاولہ، وجیندر سنگھ، ابھیمنیو سنگھ، راگھو جوئیل، سدھارتھ نگم، جسی گل، شہناز گل، پلک تیواری اور وینالی بھٹناگر شامل ہیں۔ یہ فلم 2023 کی عید پر ریلیز ہونے والی ہے اور اسے زی اسٹوڈیوز کے بینر تلے دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Kisi Ka Bhai Kisi Ki Jaan Shooting Completes: سلمان خان نے اپنی آئندہ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی شوٹنگ مکمل کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.