ETV Bharat / entertainment

The Kerala Story Controversy: دی کیرالہ اسٹوری پر شبانہ اعظمی کی رائے پر کنگنا رناوت کا ردعمل

author img

By

Published : May 8, 2023, 4:54 PM IST

اداکارہ شبانہ اعظمی کی جانب سے دی کیرالہ اسٹوری پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرنے والوں کے خلاف ٹویٹ کرنے کے بعد انہیں اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے حمایت حاصل ہوئی ہے۔

دی کیرالہ اسٹوری پر شبانہ اعظمی کی رائے پر کنگنا رناوت کا ردعمل
دی کیرالہ اسٹوری پر شبانہ اعظمی کی رائے پر کنگنا رناوت کا ردعمل

کنگنا رناوت نے پیر کے روز ٹویٹر پر شبانہ اعظمی کی حمایت کی، جنہوں نے متنازع فلم دی کیرالہ اسٹوری کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا۔ شبانہ نے ان لوگوں کی تنقید کی تھی جو فلم پر پابندی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس فلم کا دعویٰ ہے کہ بھارت کے خلاف آئی ایس آئی ایس ایک خطرناک سازش کر رہا ہے۔ اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کیرالہ کی کئی نوجوان لڑکیوں کو دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس میں زبردستی شامل کیا جارہا ہے۔ The Kerala Story Controversy

شبانہ نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ 'جو لوگ دی کیرالہ اسٹوری پر پابندی عائد کرنے کی بات کر رہے ہیں وہ اتنے ہی غلط ہیں جتنے وہ لوگ عامر خان کی لال سنگھ چڈھا پر پابندی لگانا چاہتے تھے۔ سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کے ذریعہ ایک بار فلم پاس ہونے کے بعد کسی کو بھی ایکسٹرا آئینی اتھارٹی بننے کا حق نہیں ہے۔

  • This is a very valid point except for the fact that no one asked for a ban on LSC people just didn’t want to see it for many reasons, major reason was it was a remake of a very popular old Hollywood classic which most people had already seen … https://t.co/n4hLrMyZ9N

    — Kangana Ranaut (@KanganaTeam) May 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

شبانہ کے اس ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کنگنا نے لکھا کہ 'یہ ایک بہت ہی درست بات ہے سوائے اس حقیقت کے کہ کسی نے بھی لال سنگھ چڈھا پر پابندی عائد کرنے کے لیے نہیں کہا تھا، لوگ کئی وجوہات کی بنا پر اسے دیکھنا نہیں چاہتے تھے، اور اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ یہ ہالی ووڈ کی مشہور پرانی فلم کا ریمیک تھا جسے زیادہ تر لوگوں نے پہلے ہی دیکھ لیا تھا'۔

جہاں کچھ لوگ فلم پر پابندی کا مطالبہ کر رہے ہیں، وہیں کچھ نے بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں ٹیکس میں چھوٹ کا بھی مطالبہ کیا۔ مدھیہ پردیش میں اس فلم کو ٹیکس فری کرنے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ وہیں تمل ناڈو کے ملٹی پلیکس ایسوسی ایشن نے ریاست میں فلم کی نمائش روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اعلان کے ایک دن بعد ہی شبانہ اعظمی کا یہ ٹویٹ آیا ہے۔

واضح رہے کہ دی کیرالہ اسٹوری کی باکس آفس پر پہلے دن کی کمائی کچھ خاص ثابت نہیں ہوئی حالانکہ فلم نے اتوار کے روز تقریبا 16 کروڑ روپے کی مجموعی کمائی کی ہے۔ اس فلم کی ہدایتکار سدیپتو سین نے کی ہے اور اس میں ادا شرما، یوگیتا بہانی، سدھی ادنانی اور سونیا بالانی نے کام کیا ہے۔

مزید پڑھیں: The Kerala Story Removed From TN Theatres: تمل ناڈو کے سنیما گھروں سے دی کیرالہ اسٹوری کو ہٹایا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.