ETV Bharat / entertainment

Kangana Ranaut slams girl : کنگنا رناوت نے چھوٹے کپڑے پہن کر مندر جانے والی لڑکیوں کی تنقید کی

author img

By

Published : May 26, 2023, 3:10 PM IST

اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹویٹر پر مندر میں چھوٹے کپڑے پہن کر جانے والی لڑکیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اداکارہ نے ایک واقعہ بھی یاد کیا جب انہیں شارٹس میں یوروپ کے ایک شہر ویٹیکن سٹی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

کنگنا رناوت نے چھوٹے کپڑے پہن کر مندر جانے والی لڑکیوں کی تنقید کی
کنگنا رناوت نے چھوٹے کپڑے پہن کر مندر جانے والی لڑکیوں کی تنقید کی

حیدرآباد: کنگنا رناوت نے ایک ٹویٹر صارف کے اس ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کیا جس میں ہماچل پردیش کے کانگڑا کے بیجناتھ مندر میں ایک لڑکی کے چھوٹے کپڑے پہن کر جانے کی تنقید کی گئی تھی۔ اداکارہ نے اس ٹویٹ سے اتفاق ظاہر کیا اور انہوں نے لڑکی کی تنیقد کرتے ہوئے اسے 'جوکر قرار' دیا۔ انہوں نے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے شارٹس میں ویٹیکن سٹی میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے کے اپنے واقعہ کے بارے میں بھی بات کی۔Kangana Ranaut slams girl

  • ये दृश्य है हिमाचल के प्रसिद्ध शिव मंदिर बैजनाथ का।बैजनाथ मंदिर में ऐसे पहुंचे हैं जैसे किसी पब या नाइटक्लब में गये हों ऐसे लोगों मंदिर में घुसने की अनुमति नहीं दी जानी चाहिए।मैं इसका कड़ा विरोध करता हूं
    मेरी सोच को अगर ये सब देख कर छोटा या घटिया कहा जाता है तो भी मंजूर है ! pic.twitter.com/cdxrmobZqf

    — Nikhi Uniyal (@NikhileshUniyal) May 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ٹویٹر پر ایک صارف نے بیجناتھ مندر کے احاطے میں کھڑی دو لڑکیوں کی تصاویر پوسٹ کیں۔ ایک لڑکی کراپ ٹاپ اور شارٹس پہنے نظر آرہی ہے اور دوسری جینز پہنے نظر آرہی ہے۔ یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے صارف نے کیپشن میں لکھا کہ 'یہ ہماچل کے مشہور شیو مندر بیجناتھ کا منظر ہے، وہ بیجناتھ مندر تک ایسے پہنچے ہیں جیسے کسی پب یا نائٹ کلب میں گئے ہوں، ایسے لوگوں کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ میں اس کی سخت مخالفت کرتا ہوں، یہ سب دیکھ کر اگر میری سوچ کو چھوٹا یا برا کہا جائے تو یہ بھی قابل قبول ہے!'۔

  • These are western clothes, invented and promoted by white people, I was once at the Vatican wearing shorts and t shirt, I wasn’t even allowed in the premises, I had to go back to my hotel and change…. These clowns who wear night dresses like they are casuals are nothing but lazy… https://t.co/EtPssi3ZZj

    — Kangana Ranaut (@KanganaTeam) May 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کنگنا نے اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ 'یہ مغربی کپڑے ہیں، جنہیں سفید فام لوگوں نے ایجاد کیا اور اس کی تشہیر کی میں ایک بار ویٹیکن میں شارٹس اور ٹی شرٹ پہن کر گئی تھی، مجھے احاطے میں بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی، مجھے واپس اپنے ہوٹل جانا پڑا اور کپڑا بدلنا پڑا۔۔۔ یہ جوکرز جنہوں نے نائٹ ڈریس ایسے پہن رکھی ہے جیسے کہ یہ کوئی معمولی بات ہو یہ کاہل اور بیوقوف کے سوا کچھ نہیں ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ اس قابل بھی ہیں کہ کچھ سوچ سکیں لیکن ایسے احمقوں کے لیے سخت قوانین ہونے چاہیے'۔

کنگنا کا تعلق ہماچل پردیش کے شہر منالی سے ہے اور وہ اکثر انسٹاگرام پر اپنی ریاست کی ثقافت کے بارے میں بات کرتی نظر آتی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ہریدوار کے سفر کی جھلکیں شیئر کیں، جہاں انہیں دریائے گنگا کے کنارے آرام کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کنگنا اگلی بار ایمرجنسی میں نظر آئیں گی، جس میں اداکاری کرنے کے علاوہ انہوں نے فلم کی ہدایت کاری بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں:Shabana Azmi on LSC: شبانہ اعظمی نے کنگنا رناوت کے دعویٰ کو غلط ثابت کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.