Grammy 2022: بھارتی موسیقار رکی کیج نے دوسری بار گریمی ایوارڈ اپنے نام کیا

author img

By

Published : Apr 4, 2022, 4:50 PM IST

بھارتی موسیقار رکی کیج نے دوسری بار گریمی ایوارڈ اپنے نام کیا

فالگونی شاہ کے علاوہ رکی کیج دوسرے بھارتی فنکار ہیں، جنہیں رواں سال گریمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ رکی کیج کو اپنے البم ' ڈوائن ٹائڈس' کے لیے بیسٹ نیو ایج البم کا گریمی ایوارڈ ملا ہے۔ Indian composer Ricky Kej won Grammy

لاس ویگاس کے ایم جی ایم گرینڈ مارکی بال روم میں منعقدہ 64ویں گریمی ایوارڈز میں ہندوستانی موسیقار رکی کیج نے اپنا دوسرا گریمی ایوارڈ جیت کر ایک بار پھر بھارت کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا ہے۔ انہوں نے یہ ایوارڈ مشہور راک بینڈ دi پولیس کے ڈرمر اور بانی اسٹورٹ کوپ لینڈ کے ساتھ حاصل کیا۔ رکی کو اپنے البم ' ڈیوائن ٹائڈس' کے لیے گریمی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ Ricky Kej won his second Grammy award. رکی کیج اور ڈرمر اسٹورٹ کوپ لینڈ کو 'ڈیوائن ٹائڈس' کے لیے بیسٹ نیو ایج البم کا گریمی ایوارڈ ملا ہے۔ انہوں نے اس موقع کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' ہمارے البم ڈیوائن ٹائڈس کے لیے گریمی ایوارڈ جینتے کےلیے بہت مشکور ہوں۔ میرے ساتھ کھڑے اس لیجنڈ اسٹورٹ کوپلینڈ سے میں محبت کرتا ہوں۔ آپ سب سے بھی پیار کرتا ہوں۔ یہ میرا دوسرا گریمی ایوارڈ ہے اور اسٹورٹ کا چھٹا'۔ Indian Artist who won Grammy this Year. رکی کیج کو پوری دنیا کے 20 سے زائد ممالک میں 100 سے زائد ایوارڈز دئیے جاچکے ہیں۔ سال 2015 میں انہیں اپنے البم ' ونڈر آف سمسارا کے لیے پہلا گریمی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رکی کیج کے علاوہ بھارتی نژاد امریکی گلوکارہ فالگونی شاہ کو بھی اس سال گریمی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔گلوکارہ فالگونی شاہ کو 'اے کلرفل ورلڈ' کے لیے بچوں کے بہترین البم کے زمرے میں گریمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ فالگونی واحد ہندوستانی نژاد خاتون ہیں جنہیں دو بار گرامیز میں بچوں کے بہترین میوزک البم کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Grammy 2022: بھارتی نژاد امریکی گلوکارہ فالگونی شاہ نے بھی جیتا گریمی ایوارڈ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.