ETV Bharat / entertainment

Karan Deol's new wedding pictures: کرن دیول کی شادی تصاویر میں دھرمیندر اپنی پہلی اہلیہ کے ساتھ نظر آئے

author img

By

Published : Jun 21, 2023, 10:30 AM IST

کرن اور دریشا نے اپنی شادی کے چند دن بعد اپنے خاص دن کی کچھ فیملی فوٹوز شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں کرن کے دادا دھرمیندر اپنی پہلی بیوی پرکاش کور اور والدن سنی اور پوجا کو پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پرکاش اور پوجا بہت کم عوامی تقریب میں نظر آتی ہیں۔

کرن دیول کی شادی تصاویر میں دھرمیندر اپنی پہلی اہلیہ کے ساتھ نظر آئے
کرن دیول کی شادی تصاویر میں دھرمیندر اپنی پہلی اہلیہ کے ساتھ نظر آئے

حیدرآباد: اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول نے منگل کو اپنی شادی اور استقبالیہ تقریب سے نئی دلکش شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر کی منفرد بات یہ ہے کہ اس میں دھرمیندر کی اہلیہ پرکاش کور اور سنی دیول کی اہلیہ پوجا دیول کی بھی جھلک نظر آئی ہے، جو میڈیا کی نظروں سے دور رہتی ہیں۔Karan Deol's new wedding pictures

انسٹاگرام پر کرن نے یہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' بہت ساری دعاؤں اور ہمارے پیارے خاندان سے ملی حمایت کے لیے شکرگزار ہوں، میرا دل پیار سے بھرا ہوا ہے، ہم بہت شکرگزار ہیں'۔ کرن کی جانب سے شیئر کی گئی بہت ساری تصاویر میں سے پہلی تصویر میں نئے شادی شدہ جوڑے کو اپنے دادا، دادی دھرمیندر اور پرکاش کور کے ساتھ مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پرکاش کور بالی ووڈ اداکار دھرمیندر کی پہلی بیوی ہیں۔

ایک اور تصویر میں کرن اور ان کی اہلیہ دریشا اچاریہ کو سنی دیول اور ان کی اہلیہ پوجا دیول کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصویروں میں سے ایک میں پورے دیول خاندان کو پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس تصویر میں بابی دیول، سنی، کرن، راجویر، ابھے، تانیہ اور پوجا نظر آرہی ہیں۔ آخری تصویر میں باپ بیٹے کی جوڑی کرن اور سنی روایتی لباس میں نظر آرہے ہیں۔

پل پل دل کے پاس اداکار کی جانب سے یہ تصاویر شیئر کرنے کے فوراً بعد مداحوں نے کمنٹ سیکشن کو اپنی محبت سے بھر دیا۔ ایک مداح نے لکھا کہ 'اتنی خوبصورت تصاویر'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ 'خوبصورت خاندان اور تصویر'۔ کرن دیول اتوار کی صبح ممبئی میں اپنی گرل فرینڈ دریشا آچاریہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بعد میں شام کو کرن اور دریشا نے اپنے بالی ووڈ دوستوں اور خاندان کے افراد کے لیے ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ سلمان خان، عامر خان، رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون اور انوپم کھیر سمیت کئی لوگوں نے تقریب میں شرکت کی۔

کرن اور دریشا کافی عرصے سے رشتے میں ہیں۔ دریشا ایک فیشن ڈیزائنر ہیں۔ اطلاع کے مطابق دریشا بمل رائے کی بیٹی رنکی بھٹاچاریہ کی پوتی ہیں جن کی شادی فلمساز باسو بھٹاچاریہ سے ہوئی تھی۔وہیں کرن نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کو بطور پیشہ اختیار کیا۔ انہوں نے 2019 میں سنی دیول کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پل پل دل کے پاس سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔

مزید پڑھیں: Esha Deol wishes Karan Deol: ایشا دیول نے نئی شادی شدہ جوڑی کرن دیول اور دریشا کو شادی کی مبارکبا دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.