ETV Bharat / entertainment

Saif Attend Adipurush Screening with sons: سیف علی خان نے اپنے بیٹے ابرہیم اور تیمور کے ساتھ آدی پروش دیکھی

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 2:47 PM IST

سیف علی خان کو اپنے بیٹے تیمور علی خان اور ابراہیم علی خان کے ساتھ ممبئی میں آدی پروش کی اسکریننگ میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ سیف کے بڑے بیٹے ابراہیم کو آرین خان کے برانڈ کے سویٹ شرٹ میں زیب تن دیکھا گیا۔

سیف علی خان نے اپنے بیٹے ابرہیم اور تیمور کے ساتھ آدی پروش دیکھی
سیف علی خان نے اپنے بیٹے ابرہیم اور تیمور کے ساتھ آدی پروش دیکھی

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اپنے دونوں بیٹوں ابراہیم علی خان اور تیمور علی خان کے ساتھ جمعہ کی رات ممبئی میں اپنی فلم آدی پروش دیکھنے پہنچے۔ اب فلم کی ریلیز کے پہلے دن تھیٹر پہنچے سیف کی اپنے بیٹوں کے ساتھ کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ابراہیم کی ہوڈی کے بارے میں متجسس ہیں، جس کی قیمت دو لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔Saif attend Adipurush Screening with sons

انسٹاگرام پر پاپرازی اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں سیف کو اپنی کار سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے نیلے آسمانی رنگ کی ٹی شرٹ اور جینز پہنا ہوا ہے۔ ان کے بیٹے تیمور کو اپنی نینیوں کے ساتھ نظر آئے۔ جبکہ سیف کے بڑے بیٹے جنہوں نے شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کے برانڈ کا ہوڈی پہنا ہوا تھا، نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی۔

سوشل میڈیا صارفین اس بات کو لے کر متجسس تھے کہ ابراہیم علی خان نے اتنی مہنگی ہوڈی پہنی ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ' اس جیکٹ کے لیے اگر میں اپنے پاپا سے بولوں تو دو لاکھ تو نہیں پر دو لات ضرور پڑسکتی ہے'۔ ایک اور نے لکھا کہ ' بھائی 750 روپے کی میری ہوڈی اس سے زیادہ اچھی لگتی ہے'۔ ایک اور نے لکھا کہ 'اس نے تو آرین خان کے برانڈ کا ہوڈی پہنا ہے'۔

واضح رہے کہ اوم راوت کی فلم آدی پروش جمعہ کو تھیٹروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ فلم کو ملے جلے جائزے حاصل ہوئے ہیں۔ جہاں شائقین پربھاس کو رام کے کردار میں دیکھ کر خوش ہورہے ہیں وہیں فلمی ناقدین نے فلم پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اس فلم میں پربھاس نے راگھو، کریتی سینن نے جانکی اور سیف علی خان نے لنکیش کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ اس سال ہندوستان میں 2D اور 3D دونوں فارمیٹس میں اور ہندی، تیلگو، تمل، ملیالم، اور کنڑ سمیت پانچ زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.