ETV Bharat / entertainment

Dharmendra 87th B'day دھرمیندر کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی

author img

By

Published : Dec 8, 2022, 4:53 PM IST

ہندی سنیما کے 'ہی مین' دھرمیندر کو ان کی 87 ویں سالگرہ پر اہل خانہ خانہ کی جانب سے ڈھیر ساری مبارکباد مل رہی ہے۔ وہیں اس خاص موقع پر ان کی اہلیہ اور اداکارہ ہیما مالنی نے ایک خاص پوسٹ شیئر کیا ہے۔Dharmendra 87th B'day

دھرمیندر کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی
دھرمیندر کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی

حیدرآباد: ہندی سنیما کے تجربہ کار اداکار دھرمیندر 8 دسمبر کو اپنی 87 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔۔ اس خاص موقع پر بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات سمیت اداکار کے پرستار انہیں لمبی عمر کی دعائیں دے رہے ہیں۔ وہیں دھرمیندر کو دیول خاندان کی طرف سے بھی کافی پیار مل رہا ہے۔بیٹے بابی دیول اور سنی دیول کے بعد اب دھرمیندر کی زندگی کی ڈریم گرل یعنی ان کی اہلیہ ہیما مالنی نے انہیں سالگرہ پر ڈھیروں مبارکباد دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دھرمیندر کے بیٹیوں نے بھی انہیں سالگرہ پر مبارکباد بھیجی ہے۔Dharmendra 87th B'day

ٹویٹر پر شوہر دھرمیندر کو مبارکباد دیتے ہوئے ہیما نے لکھا، کہ'آج ان کی سالگرہ کے موقع پر پیارے دھرم جی کی اچھی صحت کے لیے دعا کرتی ہوں، میں دعا کرتی ہوں کہ ان کی زندگی لمبی اور صحت مند رہے، جو ہمیشہ خوشیوں اور مسکراہٹوں سے بھری رہے۔ میری دعائیں ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔ میری محبت کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد'۔

  • Praying for dear Dharam ji’s good health on his birthday today❤️ Wish him a long and healthy life filled always with happiness and joy! My prayers will be with him today and every day of our lives🙏HAPPY BIRTHDAY to the love of my life❤️❤️ pic.twitter.com/QkHlKaYSWV

    — Hema Malini (@dreamgirlhema) December 8, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دھرمیندر کی بڑی بیٹی ایشا دیول نے لکھا کہ 'سالگرہ مبارک ہو پاپا، میں آپ کے لیے ہمیشہ اچھی صحت اور خوشی کی دعا کرتی ہوں۔ آپ کی وجہ سے ہم ہیں..... آپ ہماری طاقت کا ستون ہیں، ہمیشہ مضبوط ہیں۔ ہم آپ سےمحبت کرتے ہیں'۔

وہیں بالی ووڈ کے مضبوط اداکار سنی دیول نے پاپا دھرمیندر کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے، ہیپی برتھ ڈے پاپا۔

وہیں سنی کے چھوٹے بابی اور سنی دیول کے بیٹے کرن نے دھرمیندر کی 87 ویں سالگرہ پر ایک پوسٹ شیئر کیا۔ اس پوسٹ میں بابی دیول اور کرن دیول دھرمیندر کے ساتھ بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔ اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے بابی دیول اور کرن دیول نے لکھا ہے' آپ کا بیٹا اور میں پوتا بن کر بہت خوش قسمت محسوس کرتے ہیں، سالگرہ مبارک ہو بڑے پاپا۔

مزید پڑھیں:Dharmendra 87th Birthday: بیٹے بابی دیول اور پوتے کرن دیول نے دھرمیندر کو سالگرہ کی ڈھیر ساری مبارکباد دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.