ETV Bharat / entertainment

Fan kisses Shah Rukh Khan: خاتون نے بغیر اجازت شاہ رخ خان کو بوسہ دیا، وائرل ویڈیو سے سوشل میڈیا صارفین ناراض

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 3:24 PM IST

اداکارہ شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک خاتون مداح کنگ خان کو بوسہ دیتی نظر آرہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آئی اس ویڈیو نے بہت سے شائقین کو حیران و پریشان کردیا ہے۔

خاتون نے بغیر اجازت شاہ رخ خان کو بوسہ دیا،
خاتون نے بغیر اجازت شاہ رخ خان کو بوسہ دیا،

حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان منگل کے روز دبئی میں ایک تقریب میں تھے۔ وہ اپنے ایک دوست کی رئیل اسٹیٹ برانڈ کے پروموشنل ایونٹ میں شرکت کے لیے وہاں موجود تھے۔ یہاں اداکار نے چند مہمانوں سے ملاقات کی، جن میں ان کے کچھ مداح بھی شامل تھے۔ اسی تقریب میں ایک پرجوش مداح نے کچھ ایسا کردیا، جس کی اداکار کو بھی توقع نہیں تھی۔Fan kisses Shah Rukh Khan

سوشل میڈیا پر تقریب سے سامنے آئی ایک ویڈیو میں شاہ رخ اپنی منیجر پوجا ددلانی اور سیکورٹی کے ساتھ بیک اسٹیج ایریا میں جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس درمیان ایک شخص اداکار کے پاس آتا ہے اور ان سے ہاتھ ملانے کے بعد ان کے ہاتھ کو بوسہ دیتا ہے اور پھر انہیں گلے لگاتا ہے۔

اس کے فورا بعد سیاہ لباس میں ملبوس ایک خاتون ان کے پاس آتی ہے اور پوچھتی ہیں' کیا میں آپ کو بوسہ دے سکتی ہوں؟' شاہ رخ خان جب تک اس کا جواب دیتے اس سے پہلے ہی خاتون شاہ رخ خان کے گال پر بوسہ دے دیتی ہے۔ یہ ہوتا دیکھ کر شاہ رخ خان اپنی آنکھیں بند کر مسکراتے نظر آتے ہیں۔ خاتون پھر وہاں سے مسکراتی ہوئی چلی جاتی ہے۔

اب اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین تبصرہ کر خاتون کی اس حرکت کی تنقید کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ' جیل میں ڈالو اس لڑکی کو'۔ ایک شخص نے لکھا کہ ' بوسہ دینے کے بعد یہ مسکرا رہی ہے، عجیب و غریب'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ ' ایسا ہی اگر کوئی لڑکا مادھوری یا کسی اور کے ساتھ کرتا تو، تب دیکھتے کیا ہوتا'۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے اپنی اداکاری سے لاکھوں لوگوں کو محظوظ کیا ہے اور انہوں نے اپنی بالی ووڈ میں اتنا اونچا مقام حاصل کیا ہے جسے چھو پانا ناممکن ہے۔ شاہ رخ خان کو آئندہ فلمساز ایٹلی کی ایکشن فلم جوان میں دیکھا جائے گا۔ جو 7 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔ اس کے علاوہ وہ راجکمار ہیرانی کی آئندہ فلم ڈنکی میں تاپسی پنو کے ساتھ نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:Swiggy Delivery Agents at Mannat سویگی کے ڈیلیوری بوائز شاہ رخ خان کے لیے کھانا لے کر منت پہنچے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.