ETV Bharat / entertainment

Faisal Khan hugs brother Aamir Khan عامر خان پر کئی الزامات عائد کرنے کے بعد فیصل خان نے اپنے بھائی کو گلے لگایا

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 3:56 PM IST

عامر خان پر کئی الزامات عائد کرنے کے بعد فیصل خان نے اپنے بھائی کو گلے لگایا
عامر خان پر کئی الزامات عائد کرنے کے بعد فیصل خان نے اپنے بھائی کو گلے لگایا

عامر خان پر سنگین الزام عائد کرنے کے بعد فیصل خان کو گزشتہ ہفتے اپنی والدہ کی سالگرہ تقریب میں بھائی کے ساتھ دیکھا گیا۔ ان دونوں کی تصاویر آن لائن سامنے آئی ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ بھائی عامر خان اور فیصل خان کے درمیان اب سب کچھ ٹھیک ہوگیا ہے۔ دونوں بھائیوں نے سال 2000 کی فلم میلا میں ایک ساتھ کام کیا تھا، حال ہی میں انہیں اپنی والدہ زینت حسین کی سالگرہ کی تقریب میں ملتے ہوئے دیکھا گیا۔ دونوں کی ایک دوسرے کو گلے لگانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہے۔Faisal Khan hugs brother Aamir Khan

انسٹاگرام پر عامر کی بہن نکہت ہیگڑے کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں پورے خان خاندان کو زینت کی سالگرہ پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔ عامر پیلے رنگ کے کُرتے اور لال شلوار میں اپنی ماں کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ فیصل کالی شرٹ اور سفید پینٹ میں نظر آرہے ہیں۔ چاروں بہن بھائیوں نے اپنی ماں کے ساتھ تصویر بھی کھینچائی ہے۔ کچھ اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر فیصل کو آتے ہی سلام کرتے ہیں اور پھر انہیں گلے لگاتے ہیں۔

یہ تصاویر ایک سال بعد سامنے آئی ہیں جب فیصل نے عامر کو ان کے'ملک میں بڑھتے عدم برداشت' والے متنازعہ بیان پر معافی مانگنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے یہاں تک کہا تھا کہ عامر خان کا لال سنگھ چڈھا کو اسکرین پر اپنی واپسی فلم کے طور پر منتخب کرنے کا فیصلہ غلط تھا۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں عامر خان کے عدم برداشت والے بیان پر ٹھیک فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز سے قبل معافی مانگنے پر کہا تھا کہ ' ہاں معافی مانگنا درست تھا۔ کوئی بھی شخص سب کچھ نہیں جانتا۔ معافی مانگنے اور اپنے آپ کو صحیح کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اس کے بعد آپ ایک بہتر انسان بن جاتے ہیں۔ خیر انہیں یہ بات کہنے کے فوراً بعد معافی مانگنی چاہیے تھی نہ کہ جب ان کی فلم ریلیز ہورہی تھی۔ ییہ موقع پرستی لگتا ہے۔ لیکن اگر کسی کو یہ احساس نہیں ہوتا کہ اس نے کسی کو تکلیف دی ہے تو میں اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ آپ کو معلوم نہیں ہوتا کہ یہ احساس کب کس کو ہوجائے'۔

فیصل نے اس سے قبل اپنے بھائی عامر پر کئی الزامات عائد کیے تھے۔ انہوں نے پچھلے سال کہا تھا کہ عامر نے ایک بار انہیں ’پنجرے‘ میں بند کیا تھا۔ فیصل نے 2007-08 میں اپنے خاندان کے ساتھ قانونی جنگ لڑی تھی۔ عدالت کے فیصلے کے بعد 2008 میں ہندوستان ٹائمز کے ساتھ بات کرتے ہوئے فیصل نے کہا تھا کہ 'سچ کہوں تو میں کبھی بیمار نہیں تھا.. اب تک جو کچھ کہا گیا ہے وہ افواہیں تھی اور جسے میرے بڑے بھائی عامر خان اور خاندان کے دیگر افراد نے پھیلائی تھی۔ درحقیقت مجھے اغوا کیا گیا تھا.. میں گھر میں نظر بند تھا، مجھے ناپسندیدہ ادویات دی گئیں۔ فیصلے کے دن جج صاحب نے اعلان کیا کہ میں کسی بیماری میں مبتلا نہیں ہوں اور یہ کہ میں نارمل ہوں اور اپنے طور پر زندگی کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہوں۔ میرے ساتھ ایک عام آدمی کی طرح سلوک کیا جانا چاہیے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.