ETV Bharat / entertainment

Karan Johar Take a Dig at Kangana Ranaut کرن جوہر نے اداکارہ کنگنا رناوت کی تنقید کی؟ پڑھیں یہ خبر

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 2:27 PM IST

کرن جوہر نے جمعہ کو ہوائی اڈے پر کنگنا رناوت کے 'فلم مافیا' کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ کرن جوہر کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری کنگنا کے اس تبصرے پر ردعمل ہے جب کنگنا نے پرینکا چوپڑا کے حالیہ انٹرویو کے بعد کرن جوہر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کرن جوہر نے ڈھکے چھپے الفاظ میں اداکارہ کنگنا رناوت کی تنقید کی
کرن جوہر نے ڈھکے چھپے الفاظ میں اداکارہ کنگنا رناوت کی تنقید کی

حیدرآباد: فلمساز کرن جوہر اور اداکار و ہدایت کار کنگنا رناوت کے درمیان گزشتہ کئی برسوں سے زبانی جنگ جاری ہے۔ جہاں کنگنا وقتاً فوقتاً کرن جوہر پر زبانی حملہ کرنے سے نہیں تھکتی وہیں کرن جوہر اداکارہ کے بیان پر زیادہ تر خاموش رہتے ہیں۔ لیکن اس بار کرن نے ڈھکے چھپے الفاظ میں کنگنا کو جواب دیا ہے۔ فلمساز کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری اس بات کی مثال ہے کہ کنگنا کا جواب دینے کا ان طریقہ دوسروں سے مختلف ہے۔Karan Johar take a dig at Kangana Ranaut

بدھ کے روز کنگنا کو ممبئی کے ہوائی اڈے پر اس وقت دیکھا گیا تھا جب پرینکا چوپڑا کے ڈیکس شیپرڈ کے ساتھ حالیہ انٹرویو نے بالی ووڈ میں ہلچل پیدا کردی تھی۔ اداکارہ نے اس دوران پاپرازی کی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی بھی 'فلم مافیا' کے بارے میں ان سے سوال کیوں نہیں پوچھتا۔

واضح رہے کہ پرینکا چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ چھوڑنے اور ہالی ووڈ میں کرئیر بنانے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ' انہیں ہندی فلم انڈسٹری میں نظر اندازی کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں کوئی بھی فلم میں کاسٹ نہیں کرنا چاہتا تھا'۔ اس انٹرویو کے بعد کنگنا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کرن جوہر پر پرینکا کو ملک چھوڑنے کے لیے مجبور کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس ٹویٹ کے بعد ہی انہیں ائیرپورٹ پر دیکھا گیا اور انہوں نے پاپرازیوں سے پوچھا کہ فلم مافیا کے بارے میں کوئی سوال کیوں نہیں پوچھتے۔

کرن جوہر نے ڈھکے چھپے الفاظ میں اداکارہ کنگنا رناوت کی تنقید کی
کرن جوہر نے ڈھکے چھپے الفاظ میں اداکارہ کنگنا رناوت کی تنقید کی

اب کنگنا کے اس تبصرے کے بعد کرن نے کنگنا کا نام لیے بغیر اس کا جواب دیا ہے۔ انسٹاگرام اسٹوریز پر کرن نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'ائیرپورٹ ایک رن وے ہے۔۔ یہاں پریس کانفرنس بھی کی جاسکتی ہے۔۔۔ اگلی بار یہاں ٹریلر لانچ بھی ہوسکتا ہے( میں یہ سب کرنے کے لیے راضی ہوں۔۔ مجھے کوئی شکایت نہیں ہے لیکن شاید یہاں سے فلائٹ پکڑنا زیادہ اچھا لگے گا)'۔

پرینکا کی جانب سے بالی ووڈ سے علیحدگی کی سب سے بڑی وجہ بتانے کے بعد کنگنا نے سوشل میڈیا پر کرن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ پرینکا نے کہا کہ انہیں کچھ لوگوں سے مسئلہ تھا جس کی وجہ سے انہیں کارنر کردیا گیا۔ پرینکا کے اس انٹرویو میں بالی ووڈ میں ایک بار پھر اقرباپروری اور آؤٹ سائڈر کی بحث کو تیز کردیا ہے۔ کنگنا کے علاوہ کشمیر فائلز کے ہدایتکار وویک رنجن اگنی ہوتری اور میوزک کمپوز امل ملک نے پرینکا کے تبصرے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Kangana Ranaut slams Paps کنگنا رناوت نے پاپرازی کی کلاس لگائی، کہا فلم مافیا کے بارے میں کوئی سوال کیوں نہیں کرتے ہو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.