ETV Bharat / entertainment

Dharmendra dance at Karan Sangeet: سنی دیول کے بعد اب دھرمیندر نے پوتے کرن کے ساتھ اپنے مقبول گانے پر ڈانس کیا

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 1:10 PM IST

والد سنی دیول کے بعد اب کرن دیول کے دادا دھرمیندر نے بھی ان کی سنگیت تقریب میں ایک شاندار پرفارمنس دی۔ دھرمیندر نے اپنے ہٹ گانے ' میں جٹ یملا پگلا دیوانہ' پر کرن کے ساتھ رقص کیا۔

سنی دیول کے بعد اب دھرمیندر نے پوتے کرن کے ساتھ اپنے مقبول گانے پر ڈانس کیا
سنی دیول کے بعد اب دھرمیندر نے پوتے کرن کے ساتھ اپنے مقبول گانے پر ڈانس کیا

بالی ووڈ اداکار دھرمیندر نے جمعہ کے روز اپنے پوتے کرن دیول کی سنگیت تقریب میں شرکت کی۔کرن سنی دیول کے بیٹے ہیں اور 18 جون کو وہ اپنی گرل فرینڈ دریشا اچاریہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ مداحوں اور مہمانوں کو سرپرائز دیتے ہوئے دادا اور پوتے کی اس جوڑی نےمقبول گانے میں جٹ یملا پگلا دیوانہ پر اسٹیج پر ایک ساتھ رقص کیا۔ 87 سال کی عمر میں بھی دھرمیندر کو اتنے جوش و خروش کے ساتھ رقص کرتے دیکھ کر مداح بہت خوش ہوئے۔Dharmendra dance at Karan Sangeet

ایک پاپرازی اکاؤنٹ نے دھرمیندر اور کرن دیول کی اسٹیج پر ایک ساتھ رقص کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی۔ دھرمیندر خاکی رنگ کے سوٹ اور ٹائی میں نظر آ رہے ہیں جبکہ کرن کڑھائی والی شیروانی میں ہیں۔ کرن کے بھائی راجویر دیول بھی کالی شیروانی میں ان کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے آخر میں سنی دیول کو اسٹیج پر دھرمیندر کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مداحوں نے اس ویڈیو کو پسند کیا اور دادا پوتے کے اس رشتے کو سراہا ہے۔ ایک مداح نے لکھا کہ ' ایک دادا اپنے پوتے کے ساتھ اس کی سنگیت میں ناچ رہے ہیں! اس سے زیادہ قیمتی کوئی چیز نہیں ہوسکتی، خوش قسمت پوتا اور دادا بھی! خدا آپ کو اچھی صحت دے دھرم جی، آپ سے پیار کرتے ہیں'۔ ایک اور نے لکھا کہ 'پیارا ڈانس، ہمارے بالی ووڈ لیجنڈ'۔ ایک اور نے لکھا کہ ' واقعی کاش ہر کوئی اپنے پوتے پوتیوں کی شادیوں میں دادا دادی بن کر ناچ سکتا! نظر نہ لگے۔

بہت سے لوگوں نے دیول خاندان کی تعریف کی ہے۔ایک مداح نے لکھا کہ ’دیول بالی ووڈ کا سب سے پیارا اور رحم دل خاندان ہے، خدا اس خاندان کو پیار اور خوشیوں سے نوازے۔

کرن کے سنگیت میں صرف دھرمیندر ہی نہیں سنی دیول اور بابی دیول نے بھی اپنے ہٹ گانوں پر ڈانس کیا۔ سنی نے اپنی فلم غدر کا گانا میں نکلا گڈی لیکے پر پرفارم کیا جبکہ بابی نے اپنی بیوی تانیا دیول کے ساتھ اپنے رومانوی گانے 'ہم کو صرف تم سے پیار ہے' پر رقص کیا۔ اس کے علاوہ ابھے دیول نے 'گل میٹھی میٹھی بول ' پر بھی ڈانس کیا۔

مزید پڑھیں:Sunny Deol dances to Main Nikla Gaddi Leke: بیٹے کرن دیول کی سنگیت میں سنی دیول نے 'میں نکلا گڈی لےکے' پر ڈانس کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.