Laal Singh Chadha and Shabash Mithu عامر خان اور تاپسی پنو کی فلم کے خلاف شکایت درج

author img

By

Published : Aug 24, 2022, 10:35 AM IST

:عامر خان اور تاپسی پنو کی فلم پر معذور افراد کا مذاق اڑانے کی شکایت درج

فلم لال سنگھ چڈھا اور شاباش مٹھو کے خلاف معذور افراد کا مذاق اڑانے کے الزام میں ایک شکایت درج کی گئی ہے۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ ان دونوں فلموں میں معذور افراد کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیا گیا ہے، جو معذور افراد کے حقوق کے قانون 2016 کی دفعات کی خلاف ورزی ہے۔ Complaint Against Laal Singh Chadha and Shabash Mithu

نئی دہلی: ہندی سنیما کے ستارے ابھی گردش میں ہیں۔ جہاں ایک طرف سوشل میڈیا میں 'بالی ووڈ بائیکاٹ' کے ٹرینڈ نے بالی ووڈ ستاروں کے نیند اڑا رکھی ہے وہیں ابھی حالیہ ریلیز ہوئی فلمیں 'لال سنگھ چڈھا' اور 'شاباش مٹھو' کو قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ Complaint Against Laal Singh Chadha and Shabash Mithu

ان دونوں فلموں 'لال سنگھ چڈھا' اور 'شاباش مٹھو' کے خلاف معذور افراد کے کمشنر کی عدالت میں معذور افراد کا مذاق اڑانے کے الزام میں ایک شکایت درج کرائی گئی ہے۔ یہ شکایت ڈاکٹرز ود ڈس ایبلٹیز کے شریک بانی ڈاکٹر ستیندر سنگھ نے کروائی ہے جو 70 فیصد لوکوموٹر ڈس ایبلٹی کا شکار ہیں۔ ڈاکٹر ستیندر سنگھ نے اپنی شکایت پر کورٹ آف کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کی کاپی بھی شیئر کی ہے۔

تاہم سوشل جسٹس اور ایمپاورمنٹ وزارت نے اس معاملے پر کوئی رپورٹ وصول نہیں کی ہے۔ نوٹس کے مطابق کورٹ آف کمشنر نے 'لال سنگھ چڈھا کے ہدایتکار ادویت چندن اور 'شاباش مٹھو' کے سرجیت مکھرجی سے اس معاملہ پر جواب طلب کیا ہے۔ اس کے علاوہ نوٹس میں سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکشن (سی بی ایف سی) اور مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات سے بھی اس معاملے پر جواب طلب کیے ہیں۔

شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ ان دونوں فلموں میں معذور افراد کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیا گیا ہے، جو معذور افراد کے حقوق کے قانون 2016 کی دفعات کی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں:Anupam Kher on Laal Singh Chadda لال سنگھ چڈھا کی ناکامی پر انوپم کھیر کا عامر خان کو طنز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.