ETV Bharat / entertainment

Comedian Parag Kansara Dies راجو سریواستو کے بعد کامیڈین پراگ کنسارا کا انتقال

author img

By

Published : Oct 6, 2022, 11:16 AM IST

راجو سریواستو کے بعد کامیڈین پراگ کنسارا کا انتقال
راجو سریواستو کے بعد کامیڈین پراگ کنسارا کا انتقال

راجو سریواستو کی موت کے بعد کامیڈین پراگ کنسارا کا بھی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ مشہور کامیڈین سنیل پال نے سوشل میڈیا پر یہ افسوسناک خبر شیئر کی ہے۔ Comedian Parag Kansara Dies

حیدرآباد: معروف کامیڈین راجو سریواستو کی موت کا غم ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ کامیڈی کی دنیا سے ایک اور غمگین خبر سامنے آئی ہے۔ راجو سریواستو کے ساتھ کامیڈی شو 'دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج' میں نظر آنے والے کامیڈین پراگ کنسارا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ مشہور کامیڈین سنیل پال نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے یہ افسوسناک خبر شیئر کی ہے۔Comedian Parag Kansara Dies

سنیل پال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے اس ویڈیو میں بتایا کہ 'کامیڈی کی دنیا سے ایک اور چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ ہمارے ساتھی پراگ کنسارا اب نہیں رہے۔' واضح رہے کہ حال ہی میں راجو سریواستو کی موت کی خبر سامنے آئی تھی۔

کامیڈین پراگ کنسارا گجرات کے وڈودرا کے رہنے والے تھے۔ انہیں مقبول کامیڈی شو 'دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج' کے پہلے سیزن میں بطور کنٹیسٹنٹ دیکھا گیا تھا۔ پراگ کے مزاحیہ انداز کو لوگوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔ اگرچہ وہ کبھی بھی کسی کامیڈی شو میں فاتح نہیں بنے لیکن انہوں نے اپنی کامیڈی سے بہت سے ناظرین کے دل جیت لیے۔ پراگ کنسارا کو کئی کامیڈی شوز میں کامیڈی کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں یہ دوسری چونکادینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ اس سے قبل 22 ستمبر کو مشہور کامیڈین اور سیاست داں راجو سریواستو نے دنیا کو الوداع کہہ دیا تھا۔

خیال رہے کہ کامیڈین راجو سریواستو کو جم میں ورزش کرنے کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔ وہ 10 اگست سے دہلی کے ایمس ہسپتال میں زیرعلاج تھے، جہاں 42 دن تک وہ آئی سی یو میں رہے۔ 22 ستمبر کو کامیڈین نے آخری سانس لی۔

مزید پڑھیں:Amitabh Bachchan Tribute to Raju Srivastava میں نے ہسپتال میں راجو سریواستو کو وائس نوٹ بھیجا تھا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.