ETV Bharat / entertainment

Saira Banu new insta post: جب دو قریبی دوست دلیپ کمار اور سنیل دت نے ممبئی فسادات کے متاثرین کی مدد کی

author img

By

Published : Aug 8, 2023, 3:48 PM IST

گزرے زمانے کی مشہور اداکارہ سائرہ بانو نے دلیپ کمار اور سنیل دت کی دوستی پر ایک پیار سا نوٹ لکھا ہے اور بتایا ہے کہ کس طرح سنیل دت ایک فضائی حادثے میں زخمی ہونے کے بعد بھی دلیپ صاحب کو عید کی مبارکباد دینے کے لیے ان کے گھر آئے تھے۔Saira Banu new insta post

جب دو قریبی دوست دلیپ کمار اور سنیل دت نے ممبئی فسادات کے متاثرین کی مدد کی، سائرہ بانو کا انکشاف
جب دو قریبی دوست دلیپ کمار اور سنیل دت نے ممبئی فسادات کے متاثرین کی مدد کی، سائرہ بانو کا انکشاف

پوری دنیا نے اگست کے پہلے اتوار یعنی 6 تاریخ کو دوستی کا دن منایا۔ وہیں سائرہ بانو نے ایک پوسٹ کے ذریعہ اپنے مرحوم شوہر دلیپ کمار کی آنجہانی اداکار و سیاستداں سنیل دت کے ساتھ گہری دوستی کے بارے میں دلچسپ باتیں شیئر کیں۔ کمار اور دت نہ صرف ہم عصر اداکار تھے بلکہ کئی برسوں تک وہ ایک دوسرے کے پڑوسی بھی تھے۔Saira Banu new insta post

سائرہ نے انسٹاگرام پر شیئر کیا کہ کس طرح بالی ووڈ کے دو آئیکون دلیپ کمار اور سنیل دت نہ صرف اداکار تھے بلکہ سچے دوست بھی تھے۔ سائرہ دلیپ کمار اور سنیل دت کی ایک پیاری تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ ' مجھے صاحب کی ان کہانیوں اور لمحات کو بتاتے ہوئے خوشی ہوتی ہے جو انہوں نے لوگوں کے ساتھ جیا اور بانٹا ہے، جنہیں وہ دوست کہا کرتے تھے۔ صاحب ایک پرخلوص اور سب کا خیال رکھنے والے شخص کے طور پر جانے جاتے تھے لیکن صرف چند لوگ ہی جانتے تھے کہ وہ ایک بہترین دوست بھی تھے۔۔۔ ان میں ایک سنیل دت تھے'۔

سائرہ بتاتی ہیں کہ کس طرح دلیپ کمار اور سنیل دت نے ممبئی فسادات کے متاثرین کی مدد کی۔ وہ لکھتی ہیں کہ ' دلیپ صاحب اور دت صاحب نہ صرف پڑوسی تھے بلکہ سب سے پیارے دوست بھی تھے۔ وہ دونوں عظیم آئیکون تھے جنہوں نے اپنی شان و شوکت والی زندگی میں صرف خود کو مبتلا نہیں کیا بلکہ ہمیشہ فلمی براداری کے لوگوں کی مدد کے لیے سامنے آئے۔ چاہے انڈسٹری میں کوئی بھی بڑی مشکل آئے یا کوئی بحران۔ جب بھی کوئی بڑی مصیبت ہوتی تو دلیپ صاحب اور دت صاحب مل کر آدھی رات میں اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے نکل جاتے تھے۔ چاہے صبح کے تین بج رہے ہوں یا 4۔ چاہے انہیں اس کا حل تلاش کرنے کے لیے دہلی کا سفر کرنا ہو یا ممبئی میں سول فسادات کے متاثرین کی مدد کرنا ہو'۔

اداکارہ مزید بتاتی ہیں کہ کیسے ایک فضائی حادثہ میں زخمی ہونے اور ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے فورا بعد سنیل دت عید کی مبارکباد دینے کے لیے دلیپ کمار کے گھر آئے تھے۔ وہ لکھتی ہیں کہ ' ایک بار شیر پور، مہاراشٹر میں ایک تقریب میں شرکت کرنے کے بعد جب وہ واپس آرہے تھے تب وہ بدقسمتی سے ایک فضائی حادثہ کا شکار ہوگئے۔ وہ اس حادثے میں بال بال بچ گئے اور انہیں بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد زخمی حالت میں بھی وہ عید کی مبارکباد دینے کے لیے اپنے دوست دلیپ صاحب کے گھر چھڑی لے کر آئے۔ یہ دت صاحب کی عظمت اور ہمدردی تھی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان دونوں کے درمیان کی دوستی ریڈیو انٹرویو کے ساتھ شروع ہوئی جو دت صاحب نے دلیپ صاحب کے ساتھ کیا تھا۔ دلیپ کمار اور سنیل دت ممبئی کے باندرہ میں پالی ہل علاقے میں ایک دوسرے کے پڑوسی تھے۔

مزید پڑھیں:Mughal-e-Azam turning 63: مغل اعظم کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر سائرہ بانو نے فلم کے نام محبت بھرا پیغام لکھا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.