Case Filed Against Amitabh Bachchan And Shahrukh: بہار میں اداکار امیتابھ بچن، شاہ رخ سمیت 4 اداکاروں کے خلاف مقدمہ درج

author img

By

Published : May 19, 2022, 9:31 PM IST

بہار میں اداکار امیتابھ بچن، شاہ رخ سمیت 4 اداکاروں کے خلاف مقدمہ درج

مظفر پور میں میگا اسٹار امیتابھ بچن اجے دیوگن، شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔ یہ شکایت پان مسالہ اور گٹکھے کو فروغ دینے کے خلاف درج کی گئی ہے۔ Case Filed Against Amitabh Bachchan And Shahrukh

پٹنہ: بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات کے لیے پان مسالہ کا اشتہار مہنگا پڑ سکتا ہے۔ ایسے اشتہارات پر شائقین نے فلمی شخصیات کو بھی ٹرول کرنا شروع کر دیا ہے۔ اب مظفر پور کی سی جے ایم کورٹ میں بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن، سپر اسٹار شاہ رخ خان، اداکار اجے دیوگن اور رنویر سنگھ کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔Promotion of Pan Masala

بہار میں اداکار امیتابھ بچن، شاہ رخ سمیت 4 اداکاروں کے خلاف مقدمہ درج

27 مئی کو کیس کی سماعت: پان مسالہ (گٹکھا) کی تشہیر کرنے پر فلم اسٹار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور رنویر سنگھ کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 467، 468،420، 120B، 311 کے تحت عدالت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سماجی کارکن تمنا ہاشمی نے مقدمہ درج کرایا۔ عدالت میں اس معاملے کی سماعت 27 مئی کو ہوگی۔

شکایت کنندہ نے بتایا کہ یہ تمام بالی ووڈ کی مشہور شخصیات ہیں۔ انہیں بچے سے لے کر بوڑھے تک فولو کرتے ہیں۔ ان سے انسپریشن ملتی ہے۔ ان سے سیکھتے ہیں، لیکن اس طرح پان مسالہ کو فروغ دینے سے لوگوں اور سماج پر برا اثر پڑے گا۔ بچوں کی ذہنیت پر غلط اثر پڑے گا۔ وہ غلط راستے پر چلیں گے۔ اس سے دکھی ہو کر اس نے شکایت درج کرائی ہے۔

شکایت کنندہ تمنا ہاشمی میں کہا کہ جن فلمی اداکاروں کو لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں اگر وہ لوگ گٹکے جیسی مہلک چیز کو پروموٹ کریں گے تو عام لوگوں پر اس کا کیا اثر پڑے گا۔ پہلے لوگ گٹکھا کم کھاتے تھے، اب خاص طور پر لوگوں میں اس کا کریز زیادہ ہو گیا ہے جبکہ گٹکھا کھانے سے سے کئی سنگین بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ بہت سے لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، لیکن اداکاروں کو صرف پیسے کی فکر ہوتی ہے وہ عوام کو جان بوجھ کر غلط فہمی میں مبتلا کر کے لوگوں کو مارنے کی سازش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال میں پان مصالحہ کے فروخت پر پابندی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.