ETV Bharat / entertainment

Bigg Boss OTT 2: بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کے کنٹیسٹنٹ کی مکمل فہرست یہاں دیکھیں

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 12:03 PM IST

بگ باس او ٹی ٹی کا دوسرا سیزن جلد ہی جیو سنیما پر پریمیئر ہونے والا ہے۔ اس سے قبل میکرز نے اس سیزن کے فائنل کنٹیسٹنٹ کی ایک جھلک شائقین کے ساتھ شیئر کی ہے۔ بگ باس کے گھر میں داخل ہونے کے تیار کنٹیسٹنٹ کی فہرست یہاں دیکھیں۔

بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کے کنٹیسٹنٹ کی مکمل فہرست یہاں دیکھیں
بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کے کنٹیسٹنٹ کی مکمل فہرست یہاں دیکھیں

حیدرآباد: جب سے بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کے حوالے سے اعلان کیا گیا ہے تب سے سوشل میڈیا پر لوگوں میں جوش و خروش اور تجسس پایا جارہا ہے۔ شائقین اس نئے سیزن کا بے صبری سے انتظار کر رہےہیں۔ یہ شو اپنے تنازعات کی وجہ سے اکثر چرچے میں رہتا ہے اور شو کے پروڈیوسر شائقین کو بہترین تفریح فراہم کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ اب شو کے اعلان کے بعد جیو سنیما نے شو میں حصہ لینے والوں کی ایک جھلک شیئر کی ہے۔Bigg Boss OTT 2

اس سال بگ باس OTT کا دوسرا سیزن جیو سینما پر دستیاب ہوگا۔ کرن جوہر نے بگ باس او ٹی ٹی کے پہلے سیزن کی میزبانی کی۔ دوسری جانب اب سلمان خان دوسرے سیزن کی میزبانی کریں گے۔ سلمان بحیثیت میزبان سیزن میں حصہ لینے والے کنٹیسٹنٹ کو متعارف کرائیں گے۔ یہ پہلی بار ہوا ہے جب بگ باس شو کے میکرز نے کنٹیسٹنٹ کی جھلک شائقین کے ساتھ شیئر کی ہے۔ جیو سنیما کی جانب سے شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں شو میں حصہ لینے والوں کی تصویروں کا کولاج شیئر کیا گیا ہے لیکن اس پوسٹ میں ان کے چہرے صاف نہیں نظر آرہے ہیں۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ' تاریخ رقم ہونے والی ہے۔ بگ باس او ٹی ٹی 2 کے کنٹیسٹنٹ کی پہلی جھلک جاری۔ جیو سیمنا ایپ پر جاکر تمام کنٹیسٹنٹ کی پہلی دیکھیں اور اپنے پسندیدہ کنٹیسٹنٹ کو ووٹ کریں'۔

اس فہرست میں اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی کا بھی نام شامل ہے جو حال ہی میں نوازالدین کے ساتھ اپنی لڑائی اور طلاق کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اس سیزن میں عالیہ بگ باس او ٹی ٹی پر ہوں گی۔

اس کے علاوہ کوئین آف انڈین میچ میکنگ کی میزبان سیما ٹپاریہ بھی اس سیزن میں حصہ لیں گی۔ جیا شنکر، پونیت سپراسٹار، فکرا انسان، آکانکشا پوری، اویناش سچدیو، فلق ناز، بیبکا دھروے، منیشا رانی، پلک پرسوانی، شروتی سنہا، سائرس بروچا اور کیون المسفر بھی اس شو میں شامل ہونے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Rapper MC Stan wins Bigg Boss ریپر ایم سی اسٹین بگ باس سولہ کے فاتح بنے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.