ETV Bharat / entertainment

Tania Shroff's Bday Bash: تانیہ شراف کی سالگرہ تقریب میں آرین خان اور سہانا خان سمیت ان اسٹار کڈز نے شرکت کی

author img

By

Published : Mar 29, 2023, 1:41 PM IST

تانیہ شراف کی سالگرہ تقریب ستاروں سے سجی نظر آئی۔ اس تقریب میں اسٹار کڈز نے شرکت کی۔ آرین خان، سہانا خان، شنایا کپور، خوشی کپور سمیت دیگر اسٹار کڈز بھی گلیمرس اوتار میں نظر آئے۔

تانیہ شراف کی سالگرہ تقریب میں آرین خان اور سہانا خان سمیت ان اسٹار کڈز نے شرکت کی
تانیہ شراف کی سالگرہ تقریب میں آرین خان اور سہانا خان سمیت ان اسٹار کڈز نے شرکت کی

حیدرآباد: آہان شیٹی کی گرل فرینڈ تانیہ شراف کی سالگرہ تقریب میں بالی ووڈ کے اسٹار کڈز نے شرکت کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس تقریب میں آہان اور تانیہ کے دوست آرین خان، سہانا خان، شنایا کپور، خوشی کپور اور دیگر اسٹار کڈز موجود نظر آئے۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر انفلوینسر اور فیشن ڈیزائنر تانیہ شراف نے ممبئی ستاروں سے سجی اس تقریب کی میزبانی کی۔ Tania Shroff's Bday Bash

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان کے بیٹے آرین خان کو شنایا اور ان کے دوستوں کے ساتھ اس تقریب میں آتے دیکھا گیا۔ جبکہ شاہ رخ اور گوری کی بیٹی سہانا خان تھوڑی دیر بعد الگ گاڑی میں پارٹی کے لیے پہنچیں۔ پارٹی کے لیے شنایا نے بلیک ٹینک ٹاپ اور اسکرٹ کا انتخاب کیا جبکہ آرین ہمیشہ کی طرح ہوڈی اور جینز پہن کر پہنچے۔

ورون دھون کی بھانجی انجینی دھون کو بھی پارٹی میں دیکھا گیا۔ پروڈیوسر بونی کپور اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور بھی پہنچیں۔ اس دوران آہان شیٹی نے اپنی گرل فرینڈ تانیہ کے ساتھ تصویریں بھی کھینچائی۔ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بے حد خوش نظر آئے۔ تڑپ کے اداکار آہان بلیک ٹی شرٹ اور پینٹ میں نظر آئے۔ دوسری طرف تانیہ کالے لباس میں خوبصورت لگ رہی ہیں۔

آرین، سہانا اور شنایا سبھی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ سہانا زویا اختر کی فلم دی آرچیز میں خوشی کپور کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی جبکہ آرین جلد ہی بطور ہدایتکار اپنے کرئیر کا آغاز کرنے والے ہیں۔ دوسری جانب شنایا کپور کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم بے دھڑک میں نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں:Suhana Khan New Haircut: سوشل میڈیا صارفین نے سہانا خان کے نئے ہیئر اسٹائل کی تعریف کی، دیکھیں ویڈیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.