ETV Bharat / entertainment

Grammy 2022: عروج آفتاب گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ

author img

By

Published : Apr 4, 2022, 1:43 PM IST

پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب وہ پہلی پاکستانی اسٹار بن گئی ہیں، جنہوں نے دنیائے موسیقی کا سب سے مقبول ترین ایوارڈ گریمی جیتا ہے۔ عروج آفتاب کو اسی غزل کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، جس غزل کو امریکی صدر براک اوبامہ نے بھی اپنی پسندیدہ گانوں میں شمار کیا تھا۔Arooj Aftab First Paksitani to Win Grammy

عروج آفتاب گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ
عروج آفتاب گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ

پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب موسیقی کی دنیا کے سب سے اعلی ترین ایوارڈ گریمی کو جیتنے والی پہلی پاکستانی اسٹار بن گئی ہیں۔ عروج کو اپنے گانے ’محبت‘ کے لیے بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا گریمی ایوارڈ دیا گیا ہے۔ Arooj Aftab First Paksitani to Win Grammy۔ گلوکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی اس خوشی کو مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کیا۔ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' اور پہلی پاکستانی خاتون گریمی فاتح ہیں… عروج آفتاب! گریمی ایوارڈ جیتنے کے بعد گلوکارہ نے کہا کہ' مجھے لگتا ہے کہ میں بےہوش ہوجاؤں گی۔ واؤ، بہت شکریہ۔ Pakistani Singer Arooj Aftab۔ واضح رہے کہ عروج آفتاب کو اسی غزل کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، جس غزل کو امریکی صدر براک اوبامہ نے بھی اپنی پسندیدہ گانوں میں شمار کیا تھا۔ Arooj Aftab's Mohabbat

عروج آفتاب گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ
عروج آفتاب گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ

عروج کو گریمی ایوارڈز کے دو زمرے کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ گلوگارہ کو بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کے علاوہ بہترین نئے فن کار کی کیٹگری میں بھی نامزد کیا گیا تھا، لیکن اس کا ایوارڈ گلوکار اولیویا روڈرگو نے جیتا ہے۔ عروج 2005 میں برکلی کالج آف میوزک میں موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکہ چلی گئیں۔ انہوں نے اپنا پہلا البم برڈ انڈر واٹر 2014 میں ریلیز کیا۔ تقریبا 15 سال سے نیویارک میں مقیم 37 سالہ گلوکارہ اپنے سنگیت اور موسیقی کے لیے مسلسل عالمی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ عروج کی موسیقی کی خاص بات یہ ہے کہ ان کے گیتوں میں صوفی سنگیت کے ساتھ لوک اور جیز کا خوبصورت تال میل سننے کو ملتا ہے۔

سعودی عرب میں پاکستانی والدین کے یہاں پیدا ہونے والی عروج نے اپنی نوعمری کے سال لاہور میں گزارے ہیں۔ان کے تیسرے البم 'ولچر پرنس کو ناقدین کی جانب سے خوب پذیرائی بھی ملی ہے۔ عروج کی اس کامیابی پر پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بھی مبارکباد دی اور ان کی تصویر اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا ہے 'بہت فخر کی بات ہے'۔

مزید پڑھیں: Riz Ahmed's first Oscar: ’دی لانگ گڈ بائے‘ کے لیے رض احمد کو پہلا آسکر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.