ETV Bharat / entertainment

Salman Khan buys Bulletproof Car: دھمکیوں کے بیچ سلمان خان نے بلٹ پروف ایس یو وی گاڑی خریدی

author img

By

Published : Apr 7, 2023, 2:30 PM IST

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ایک نسان پیٹرول لگژری ایس یو وی گاڑی خریدی ہے۔ خان کی یہ نئی سواری بلٹ پروفنگ گاڑی کے حوالے سے سب سے بہترین بتائی جاتی ہے۔

جان سے مارنے کی دھمکیوں کے درمیان سلمان خان نے ایک بلٹ پروف ایس یو وی گاڑی خریدی
جان سے مارنے کی دھمکیوں کے درمیان سلمان خان نے ایک بلٹ پروف ایس یو وی گاڑی خریدی

حیدرآباد: سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی گاڑیوں کے کلیکشن میں بلٹ پروف نسان پیٹرول لگژری ایس یو وی شامل کرلی ہے۔ جہاں خان کی جانب سے بلٹ پروف گاڑی خریدنے کی خبریں اب وائرل ہوہی ہیں، وہیں اداکار کو گزشتہ ماہ کے آخر میں اپنی نئی گاڑی میں تب دیکھا گیا تھا جب وہ ممبئی میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔Salman Khan buys Bulletproof Car

گزشتہ سال جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد سلمان خان نے اپنی گاڑی کو بلٹ پروف کرلیا تھا۔ پہلے وہ ٹویوٹا کے لینڈ کروزر ایل سی 200 میں گھوما کرتے تھے جس کی جگہ اب انہوں نے نسان پیٹرول لگژری ایس یو وی لے لی ہے۔ اطلاع کے مطابق سلمان نے یہ نئی گاڑی بیرونی ملک سے درآمد کرائی ہے کیونکہ یہ ماڈل بھارت میں ابھی لانچ نہیں ہوا ہے۔سلمان کی نئی گاڑی بلٹ پروفنگ کے معاملے میں سب سے بہتر ہے۔ 57 سالہ اداکار نے نسان پیٹرول لگژری ایس یو وی کے لیے کروڑ روپے خرچ کیے ہیں کیونکہ اگر اسے نجی طور پر درآمد کیا گیا ہے تو اس بلٹ پروف گاڑی کی قیمت تقریبا 2 کروڑ روپے ہوگی۔

سلمان خان کو 1998 کے کالے ہرن کے شکار کیس کے سلسلے میں گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ گزشتہ مہینے اداکار کو ایک ای میل میں جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی۔ ہندی میں لکھے گئے اس ای میل میں کہا گیا ہے کہ سلمان نے حال ہی میں لارنس بشنوئی کا ایک نیوز چینل کو دیا گیا انٹرویو ضرور دیکھا ہوگا اور اگر نہیں تو اسے دیکھنا چاہیے۔

سلمان کے دوست پرشانت گنجالکر کے نام آئے اس ای میل میں کہا گیا ہے کہ اگر اداکار اس معاملے کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو اسے گولڈی بھائی سے آمنے سامنے بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔ ای میل میں یہ بھی کہا گیا کہ ابھی بھی وقت ہے ورنہ اگلی بار چھٹکا دیکھنے کو ملے گا'۔

واضح رہے کہ سلمان خان اپنی آئندہ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں۔ فرہاد سامجی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 21 اپریل کو بڑے پردے پر آئے گی۔

مزید پڑھیں:Salman Khan on OTT Censorship: او ٹی ٹی پر فحش مواد روکنے کے لیے سینسرشپ کی ضرورت، سلمان خان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.