ETV Bharat / entertainment

Allu Arjun in SRK's Jawan: کیا شاہ رخ خان کی فلم جوان میں اللو ارجن کیمیو کا کردار ادا کریں گے؟

author img

By

Published : Feb 13, 2023, 3:18 PM IST

پشپا اسٹار اللو ارجن آئندہ فلم جوان میں سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ ایٹلی کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جوان میں وجے سیتھوپتی، نینتھارا، پریامنی اور ثانیہ ملہوترا بھی مرکزی کردا کرداروں میں ہیں۔

کیا شاہ رخ خان کی فلم جوان میں اللو ارجن کیمیو کا کردار ادا کریں گے؟

حیدر آباد: پٹھان کی زبردست کامیابی کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اب اپنی آنے والی فلم جوان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ جوان کی اسٹار کاسٹ اور عملہ میں ساؤتھ فلم انڈسٹری کے کئی مشہور شخصیات کے نام شامل ہیں۔ یہ فلم ظاہری طور پر بالی ووڈ اور ساؤتھ فلم انڈسٹری کے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم کرے گی۔Allu Arjun in SRK's Jawan

ایٹلی کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جوان میں تمل سپراسٹار وجے سیتھوپتی اور نینتھارا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ جہاں وجے فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ ایکشن کرتے نظر آئیں گے، وہیں نینتھارا ایک تفتیشی افسر کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ شاہ رخ خان کے مداحوں کو اس فلم میں دو تحفے ملنے والے ہیں کیونکہ کہا جارہا ہے کہ کنگ خان اس فلم میں ڈبل رول ادا کر رہے ہیں۔

پہلے سے ہی دمدار اسٹار کاسٹ سے بھرپور اس فلم میں ایک اور نامور اداکار نظر آنے والے ہیں۔ فلم میں اللو ارجن نظر آسکتے ہیں۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق ایٹلی نے پشپا کے اسٹار سے جوان میں کیمیو کا کردار ادا کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ جوان میں اللو ارجن کا کردار مختصر ہوگا لیکن ان کے کردار کو اہم بتایا جارہا ہے۔ اگر ان افواہوں میں کوئی سچائی ہوئی تو ایک فلم میں بالی ووڈ اور ساؤتھ کے بہترین اداکاروں کو بڑے پردے پر دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

اس دوران جوان میں فیملی مین کی اداکار پریا منی اور ثانیہ ملہوترا بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ فلم ایک تھرلر ہونے والی ہے اور اس میں شاہ رخ خان ایک منفرد اوتار میں نظر آئیں گے۔ فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ایٹلی نے ایک بار کہا تھا کہ میں ناظرین کو ایک غیر معمولی تجربہ دینا چاہتا ہوں، ایک ایسا واقعہ جس سے وہ سب لطف اندوز ہو سکیں اور خود شاہ رخ خان سے بہتر اسے کون پیش کر سکتا ہے، یہ کردار ہوگا جسے انہوں نے پہلے کبھی ادا نہیں کیا ہوگا'۔

جوان کو شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم 2 جون 2023 کو پانچ زبانوں ہندی، تمل، تیلگو، ملیالم، اور کنڑ میں ریلیز ہوگی۔ جوان کے بعد شاہ رخ خان کے پاس راج کمار ہیرانی کی فلم ڈنکی ہے۔ اس فلم میں تاپسی پنو بھی مرکزی کردار میں ہیں۔

مزید پڑھیں:SRK's Jawan Accused of Plagiarism:شاہ رخ خان کی فلم جوان مشکل میں پھنسی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.