ETV Bharat / entertainment

Richa Chadha-Ali Fazal wedding: علی فضل نے اپنی سنگیت میں جم کر ڈانس کیا، دیکھیں ویڈیو

author img

By

Published : Oct 3, 2022, 4:30 PM IST

علی فضل اور ریچا چڈھا کی شادی کی تقریب شروع ہوگئی ہے۔ اس درمیان علی کی بہن نے سنگیت کی تقریب سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے بھائی کے ساتھ خوب ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔Richa Chadha-Ali Fazal wedding

علی فضل نے اپنی سنگیت میں جم کر ڈانس کیا، دیکھیں ویڈیو
علی فضل نے اپنی سنگیت میں جم کر ڈانس کیا، دیکھیں ویڈیو

علی فضل اور ریچا جو کل شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ دونوں مسلسل اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر اپنے مداحوں سے جڑے رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ جوڑا گزشتہ ہفتہ شادی کے لیے دہلی روانہ ہوا تھا اور وہاں سے وہ اپنی شادی کی تقریبات کی خوبصورت تصویر شیئر کر رہے ہیں۔ اس درمیان علی فضل کی بہن ٹیولپ فضل نے شادی سے پہلے کی تقریب کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں علی کو اپنی بہن کے ساتھ 'صبح ہونے نہ دے' نغمہ پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔Richa Chadha-Ali Fazal wedding

اس پوسٹ میں کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 'علی فضل اور ریچا چڈھا آپ دونوں کے لیے اس سے زیادہ خوش نہیں ہوسکتی۔ آپ دونوں کو بہت سارا پیار، خوشی اور دعائیں ملیں'۔

ریچا چڈھا اور علی فضل کی شادی کی تقریبات جمعہ کو شروع ہوئیں۔ شادی سے پہلے کی تقریبات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ریچا چڈھا نے لکھا کہ' محبت مبارک'۔

اتوار کے روز ریچا نے مہندی کی تقریب کی یہ شاندار تصاویر شیئر کیں۔ یہ خوابیدہ تصاویر میں ان دونوں کی جوڑی بے حد اچھی لگ رہی ہیں۔

ایک اور تقریب کے لیے ریچا نے سنہری ساڑھی اور علی نے کڑھائی والی شیروانی زیب تن کی ہوئی ۔ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے ریچا نے مشہور فارسی شاعر رومی کی ایک لائن لکھی ' میں تمہیں اپنی آنکھوں میں چھپا لوں گی'۔

دہلی میں 4 اکتوبر کو شادی کرنے کے بعد ریچا اور علی فضل ممبئی کے دی گریٹ ایسٹرن ہوم میں اپنے بالی ووڈ دوستوں کو دعوت دیں گے۔

واضح رہے کہ ریچا اور علی سال 2020 میں شادی کرنے والے تھے لیکن وبائی مرض کورونا کی وجہ سے شادی کے منصوبے کو دو بار ملتوی کیا گیا۔ ریچا اور علی کی پہلی ملاقات 2012 میں فلم فُکرے کے سیٹ پر ہوئی تھی اور یہیں سے ان کی محبت کی کہانی شروع ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: شادی سے قبل سامنے آئی ریچا اور علی کی رومانوی تصاویر، دیکھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.