Bholaa Teaser اجے دیوگن کی نئی فلم بھولا کا ٹیزر جاری

author img

By

Published : Nov 22, 2022, 12:55 PM IST

دریشیم 2 کے بعد اجے دیوگن ایک اور ہندی ریمیک کا حصہ، فلم بھولا کا ٹیزر جاری

اجے دیوگن کی اگلی فلم 'بھولا' کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری انہوں نے خود کی ہے۔ Bholaa Teaser

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آئندہ فلم 'بھولا' کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ اس فلم میں اداکاری کرنے کے علاوہ وہ فلم کے ہدایتکار بھی ہیں۔ 'بھولا' سال 2019 میں آئی تمل فلم 'کیتھی' کا آفیشیل ہندی ریمیک فلم ہے۔ فلم میں تبو کے علاوہ ساؤتھ اداکارہ املا پال بھی اہم کردار میں نظر آنے والی ہیں۔ واضح رہے کہ اس وقت اجے دیوگن کی حالیہ ریلیز فلم 'دریشیم 2' باکس آفس پر زبردست کمائی کر رہی ہے۔ فلم نے اب تک 75 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔Bholaa teaser

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

بھولا کے ٹیزر کو جاری کرنے کے ساتھ فلم کی ریلیز تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ فلم 30 مارچ 2023 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

اجے دیوگن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'بھولا' کا ٹیزر اب ناظرین کے درمیان ہے۔ 1.21 منٹ کے ٹیزر میں بھلے ہی اجے دیوگن کا چہرہ نظر نہ آئے لیکن ٹیزر کے آخر میں کار پر ان کا اسٹنٹ دیکھنے کے لائق ہے۔ ٹیزر میں اجے دیوگن ماتھے پر راکھ اور ہاتھ میں بھگود گیتا لیے جیل میں نظر آ رہے ہیں۔ مجموعی طور پر ٹیزر نے شائقین کو فلم دیکھنے کے لیے بے چین کر دیا ہے۔

اس مختصر کلپ کی شروعات ایک خاتون سے ہوتی ہے جو یتیم خانہ میں جیوتی نام کی لڑکی کو تلاش کر رہی ہے۔ وہ لڑکی سے کہتی ہے کہ آج شام کو زیادہ تر کھیلنا نہیں اور رات کو جلدی سو جانا کیونکہ اگلے دن کوئی اس سے ملنے آنے والا ہے۔ٹیزر کے اگلے کلپ میں لڑکی اپنے خاندازن کے افراد کے بارے میں سوچتی ہوئی نظر آتی ہے۔ کلپ میں لڑکی کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ 'پاپا ، ممی، بھائی، بہن، دادا اور دادی اور کون کون رشتہ دار ہوتا ہے، مجھ سے ملنے کون آرہا ہے'۔

اس کے بعد ہمیں ایک جیل دیکھنے کو ملتی ہے۔ اجے کو جیل میں بھگود گیتا پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور اس کے بعد جیلر ان سے کہتا ہے'اب تمہارے باہر نکلنے کا وقت آگیا ہے'۔ ساتھ ہی کلپ میں ایک قیدی کو اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے اجے نے منگل کی صبح ٹویٹ کیا "کون ہے وہ... جس کو پتہ ہے، وہ خود لاپتہ ہے'۔ ابھیشیک بچن اس ٹیزر پر ردعمل کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے لکھا 'شاندار، اسے دیکھنے کا انتظار نہیں کرسکتا'۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کی ہدایتکاری اجے دیوگن نے خود کی ہے۔ بطور ہدایتکار یہ اجے کی چوتھی فلم ہوگی۔ اس سے پہلے انہوں نے یو می اور ہم(2008)، شیوائے(2016) اور رواں سال ریلیز ہوئی فلم رن وے 34 کی ہدایتکاری کی تھی۔ فلم 30 مارچ 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم 'بھولا' ساؤتھ کی فلم 'کیتھی ' کا ہندی ریمیک ہے۔ اس فلم میں اجے کے ساتھ اداکارہ اور ان کی دوست تبو بھی نظر آئیں گی۔

اس فلم میں ساؤتھ کی اداکارہ املا پال بھی جلوہ گر ہونے والی ہیں۔ میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو فلم میں املا ایک خاص کردار میں نظر آئیں گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ املا ساؤتھ کی مشہور اداکارہ ہیں اور وہ امل، تیلگو اور ملیالم فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:Maidan Gets Release Date متعدد دشواریوں کے بعد بالآخر اجے دیوگن کی فلم میدان کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.