ETV Bharat / entertainment

Laal Singh Chaddha First Song Release: عامر خان نے اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کا پہلا نغمہ ریلیز کیا

author img

By

Published : Apr 28, 2022, 1:34 PM IST

سپراسٹار عامر خان کی آئندہ فلم ' لال سنگھ چڈھا' کا لوگوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ لوگوں کے اسی تجسس کو دور کرنے کے لیے فلم کا پہلا نغمہ' کہانی' ریلیز کردیا گیا ہے۔ Laal Singh Chaddha First Song Release

عامر خان نے اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کا پہلا نغمہ ریلیز کیا
عامر خان نے اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کا پہلا نغمہ ریلیز کیا

'کہانی' عامر خان کی آنے والی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کا ریلیز ہونے والا پہلا گانا ہے۔ جس میں وہ کرینہ کپور خان کے مد مقابل نظر آنے والے ہیں۔ کہانی کو موہن کنن نے اپنی آواز دی ہے، گانے کو کمپوز پرتیم نے کیا ہے اور امیتابھ بھٹاچاریہ نے اس گیت کو لکھا ہے۔ یہ نغمہ فلمی شائقین کو فلم کی تھوڑی جھلک پیش کرتا ہے۔ لیکن سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ عامر خان نے گانے کی ویڈیو کو ریلیز نہیں کیا ہے بلکہ اس کے بجائے صرف آڈیو ہی جاری ہے کہ تاکہ مداحوں کی توجہ فلم کے اصل ہیرو یعنی فلم کی موسیقی کی جانب مبذول ہوسکے۔ اداکار اور پروڈیوسر نے فیصلہ کیا ہے کہ فلم کی موسیقی اور موسیقار کو فلم کا اہم ہیرو سمجھا جائے۔ Laal Singh Chaddha First Song Release

اس حوالے سے عامر نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ' میں سچ میں مانتا ہوں کہ لال سنگھ چڈھا کے گانے فلم کی جان ہیں اور اس البم میں میرے کیرئیر کے بہترین گانے شامل ہیں۔ پریتم، امیتابھ کو شامل کرنے کا فیصلہ بہت دانستہ تھا تاکہ گلوکار اور تکنیکی ماہرین اسپاٹ لائٹ میں رہیں کیونکہ وہ نہ صرف فلم کا مرکزی حصہ بننے کے مستحق ہیں بلکہ موسیقی کو وہ کریڈٹ ملنا چاہیے جو انہیں کافی وقت نہیں ملا ہے۔ میں بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں کہ مداح موسیقی پر کیسا ردعمل ظاہر کرتے ہیں کیونکہ فلم کی ٹیم نے اس کے لیے دل و جان سے محنت کی ہے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

اس موقع پر پریتم نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ' عامر خان آن اور آف اسکرین دونوں جگہ ہیرو ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ موسیقی کو کبھی کبھار توجہ کے مرکز میں رہنے کی ضرورت ہوتی ہے اور انہوں نے اپنی فلموں میں موسیقی کو مرکزی حیثیت دینے کی اجازت دی ہے۔ ان کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کا تجربہ سب سے شاندار اور اطمینان بخش احساس ہے۔

مزید پڑھیں: Hrithik an Mouni Roy Selfie: ریتک روشن اور مونی رائے کی سیلفی ہوئی وائرل

واضح رہے کہ لال سنگھ چڈھا میں عامر خان، کرینہ کپور، مونا سنگھ اور چیتنیا اکینینی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ یہ سال 1994 میں آئی ہٹ فلم فورسیٹ گمپ کا ہندی ریمیک ہے، جس میں مشہور ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس نے کام کیا تھا۔ لال سنگھ چڈھا کو عامر خان پروڈکشنز، کرن راؤ اور وائکام 18 اسٹوڈیوز نے مل کر پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم کو 11 اگست 2022 کو پورے دنیا کے سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.