National Film Awards 2020:قومی ایوارڈ تقریب 2020 کا انعقاد آج، فاتحین کی فہرست پر ایک نظر

author img

By

Published : Sep 30, 2022, 2:23 PM IST

قومی ایوارڈ تقریب 2020 کا انعقاد آج، فاتحین کی فہرست پر ایک نظر

آج 68 ویں قومی ایوارڈ 2020 تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس تقریب میں تجربہ اداکارہ آشا پاریکھ کو دادا صاحب پالکھے ایوارڈ اور اجے دیوگن کو بہترین اداکار کے قومی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔National Film Awards 2020

حیدرآباد: آج (30 ستمبر) 68 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ سینما سے وابستہ کئی مشہور شخصیات کو مختلف زمرے کے تحت قومی اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ملک کی صدر دروپدی مرمو ان فنکاروں کو نیشنل ایوارڈ 2020 سے نوازیں گی۔ 68ویں نیشنل فلم ایوارڈز کا اعلان اس سال جولائی میں کیا گیا تھا۔ بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور ساؤتھ کے اداکار سوریہ کو مشترکہ طور پر بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی تجربہ کار اداکارہ آشا پاریکھ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ حال ہی میں ان کے نام کا اعلان کیا گیا۔National Film Awards 2020

جنوبی اداکار سوریہ کو فلم 'سورارائی پوترو ' اور اجے کو فلم 'تاناجی دی ان سنگ واریر' میں بہترین اداکاری کرنے کے لیے قومی ایوارڈ دیا جائے گا۔ تقریب کا آغاز شام 4 سے 5 بجے کے درمیان ہوگا۔ خصوصی جیوری کی جانب سے فاتحین کے نام کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ تقریب سال 2020 میں ہونے والے تھے لیکن کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقریب کو ملتوی کردیا گیا۔

68ویں نیشنل ایوارڈ کس کو ملے گا؟مکمل فہرست دیکھیں...

1. بہترین اداکار - اجے دیوگن (تاناجی دی ان سنگ واریر) اور جنوبی اداکار سوریہ (سوریا)

2. بہترین ہندی فلم - تلسی داس جونیئر

3. بہترین اداکارہ - اپرنا بالمورالی (سورارائی پوترو )

4. بہترین معاون اداکار - بیجو مینن (اے کے آیاپنم کوشیوم)

5. بہترین ڈائریکٹر - ملیالم ڈائریکٹر سچیدانندن کے آر (ایپنم کوشیوم)

6. بہترین معاون اداکارہ - لکشمی پریا چندرمولی (فلم شیوارنجینیم انوم سیلا پینگلم کے لیے)

7. اسپیشل مینشن جیوری ایوارڈ - چائلڈ آرٹسٹ ورون بدھ دیو

8. موسٹ فلم فرینڈلی اسٹیٹ- مدھیہ پردیش

9. اسپیشل مینشن اسٹیٹ - اتراکھنڈ اور یوپی

10.بیسٹ رائٹنگ آن سنیما ایوارڈ - دی لونگسٹ کس

11. بہترین فیچر فلم - سورارائی پوترو

12. بہترین مقبول فلم - تاناجی دی ان سنگ واریر

13. بہترین پلے بیک گلوکارہ خاتون - نانچما (آیپنم کوشیوم کے لیے)

14. بہترین پلے بیک سنگر مرد - راہل دیشپانڈے (مراٹھی فلم آئی ایم وسنترا کے لیے)

15. بہترین دھن - منوج منتشیر (سائنا کے لیے)

16. آشا پاریکھ- دادا صاحب پھالکے ایوارڈ

مزید پڑھیں:Dadasaheb Phalke Award آشا پاریکھ کو دادا صاحب پالکھے ایوارڈ سے نوازا جائے گا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.