ETV Bharat / crime

Man Srrested with Pistol in Siliguri: باگ ڈوگرا ایئرپورٹ پر بہار کا شہری رہاب الدین پستول کے ساتھ گرفتار

author img

By

Published : Jun 28, 2022, 10:21 AM IST

سلی گوڑی: سلی گوڑی ضلع میں واقع باگ ڈوگرا ایئرپورٹ پر سی آئی ایس ایف کے جوانوں نے بہار کے کٹہیار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو پستول لے کر سفر کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ Man from Bihar Srrested with Pistol at Bagdogra airport in Siliguri

15676098
15676098



سلی گوڑی: مغربی بنگال کے سلی گوڑی ضلع میں واقع باگ ڈوگرا ایئرپورٹ پر سی آئی ایس ایف کے جوانوں نے بہار کے کٹہیار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو پستول لے کر سفر کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا. Man Srrested with Pistol in Siliguri۔ ذرائع کے مطابق بہار کے کٹہیار ضلع شالن پور سے تعلق رکھنے والے رہاب الدین نام کے ایک شخص کے بیگ سے چیکنگ کے دوران پستول برآمد ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔

بتایا جارہا ہے کہ وہ شخص باگ ڈوگرا سے چنئی جانے والی پرواز پکڑنے کے لیے بہار سے سلی گوڑی آیا تھا اور وہ چنئی سے بنگلورو جانے والا تھا. اسی وقت سی آئی ایس ایف کے جوانوں نے چیکنگ کے دوران پستول سمیت اسے گرفتار کر لیا. بَاگ ڈوگرا ایئرپورٹ پر تعینات سی آئی ایس ایف نے پستول کے ساتھ پکڑے گئے شخص کو باگ ڈوگرا ایئرپورٹ تھانے کی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ Man from Bihar Srrested with Pistol at Bagdogra airport in Siliguri

باگ ڈوگرا ایئرپورٹ تھانے کی پولیس نے گرفتار شخص کو سلی گوڑی محکمہ عدالت میں پیش کی جہاں اسے پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا. پولیس نے کہا کہ گرفتار شخص کی شناخت رہاب الدین کے طور پر ہوئی ہے. وہ بہار کے کٹہیار ضلع شالن پور سے تعلق رکھتا ہے. چاول کی فیکٹری میں ملازمت کرتے ہیں. وہ کام کے سلسلے میں اکثر و بیشتر چنئی، بنگلورو سمیت دیگر جنوبی ہند کی دیگر ریاستوں کا دورہ کرتے ہیں.

گرفتار شخص کے وکیل سنتوش پرساد نے کہا کہ آج کے دور میں سب کو پتہ ہے کہ کیا لے کر اور کیا نہیں لے کر ہوائی سفر کرنا چاہئے. ان کے مکل کو بھی یہ بات اچھی طرح سے پتہ ہے. وہ اسی غلطی کبھی نہیں کریں گے. انہیں جھوٹے الزام میں پھنسایا گیا ہے. گھر والوں سے پتہ چلا ہے کہ چند دنوں قبل رہاب الدین کا پڑوس کے کسی شخص سے جھگڑا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.