ETV Bharat / crime

Mob Lynching in Howrah: خاتون کی پراسرار موت، ہجومی تشدد میں سسرالی رشتہ دار زخمی

author img

By

Published : Jun 1, 2022, 2:08 PM IST

ہوڑہ ضلع کے البیڑیا کے جگت بلابھ پور تھانہ علاقے میں گھریلو خاتون کی پراسرار موت کے واقعے کے بعد میکے والوں نے مقامی باشندوں کی مدد سے سسرال والوں کو پولیس کی حفاظت سے چھین کر بے رحمی سے پٹائی کر دی۔ Mob Lynching in Howrah

15443258
15443258

ہوڑہ: مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع کے البیڑیا کے جگت بلابھ پور تھانہ علاقے میں گھریلو خاتون کی پراسرار موت کے واقعے کے بعد میکے والوں نے مقامی باشندوں کی مدد سے سسرال والوں کو پولیس کی حفاظت سے چھین کر بے رحمی سے پٹائی کر دی. Mob Lynching in Howrah۔ ذرائع کے مطابق سلمہ خاتون نام کی ایک گھریلو خاتون کی سسرال میں پر اسرار موت ہو گئی. ان کی لاش پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی. اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ house wife dead body recovered in law injured in mob lynching in howrah

خاتون کی پراسرار موت، ہجومی تشدد میں سسرال والے زخمی
خاتون کی پراسرار موت، ہجومی تشدد میں سسرال والے زخمی
ہوڑہ ضلع کے البیڑیا کے جگت بلابھ پور تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر مقتولہ کے شوہر بابلو شیخ، سسرال نور اسلام اور ساس عالیقہ بیگم کو گرفتار کرلیا. مقتولہ کے میکے والوں کو سسرال والوں کی گرفتاری کا علم ہو گیا.میکے والے گاؤں کے باشندوں کے ساتھ تھانے پہنچے اور پولیس وین سے اترنے والے سسرال کو یرغمال بنا لیا اور ان کی بے رحمی سے پٹائی کر دی. پولیس اہلکاروں کی بھی پٹائی کی گئی. پولیس کو آر اے ایف کی مدد سے حالات پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا. اس معاملے میں متعدد افراد کو چوٹیں آئی جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:

پولیس نے کہا کہ مقتولہ کے رشتہ داروں کے جذبات کو سمجھ سکتے ہیں لیکن کسی کو قانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے. پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے. پولیس نے مزید کہا کہ سسرال والے پولیس کی گرفت میں ہیں. پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ملنے تک اس معاملے میں کچھ بھی واضح طور پر نہیں کہا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.