ETV Bharat / crime

Exam Solver Gang Busted in Noida: امتحان پاس کرنے کا ٹھیکہ لینے والے گینگ کا پردہ فاش، پانچ گرفتار

author img

By

Published : Dec 17, 2021, 12:22 PM IST

اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈی سی پی نوئیڈا رنوجے سنگھ نے بتایا کہ ایس ایس سی جی ڈی کا امتحان بدھ کو سیکٹر 62 میں واقع آن لائن امتحانی مرکز میں منعقد ہوا تھا۔ سوال حل کرنے والا یشویر کو امتحان شروع ہونے سے پہلے چیکنگ میں گرفتار کیا گیا تھا جو ملزم للت نام کے امیدوار کی جگہ امتحان دینے آیا تھا۔ ملزمان سے پوچھ گچھ کے بعد گینگ کے دیگر چار افراد کو بھی گرفتار Exam Solver Gang Busted in Noida کر لیا گیا۔

امتحان پاس کرنے کا ٹھیکہ لینے والے گینگ کا پردہ فاش، پانچ گرفتار
امتحان پاس کرنے کا ٹھیکہ لینے والے گینگ کا پردہ فاش، پانچ گرفتار

نوئیڈا سیکٹر-58 کوتوالی پولیس نے مقابلہ جاتی امتحانات Competitive Exams میں کینڈیڈیٹ کی جگہ پر سولور (پرچہ حل کرنے والا دیگر شخص) کو بیٹھا کر امتحان دلانے والے گینگ کا پردہ فاش Exam Solver Gang Busted in Noida کرتے ہوئے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت علی گڑھ کے رہنے والے للت، انیل کمار، یش ویر، روہت اور راکیش کے طور پر ہوئی ہے۔ مختلف امتحانات کے 70 جعلی ایڈمٹ کارڈ، 70 موبائل چیٹس سے متعلق اسکرین شاٹس کے پرنٹ آؤٹ، چھ موبائل فون، دو کاریں اور 12 ہزار روپے نقد برآمد ہوئی۔

امتحان پاس کرنے کا ٹھیکہ لینے والے گینگ کا پردہ فاش، پانچ گرفتار

اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈی سی پی نوئیڈا رنوجے سنگھ نے بتایا کہ ایس ایس سی جی ڈی کا امتحان بدھ کو سیکٹر 62 میں واقع آن لائن امتحانی مرکز میں منعقد ہوا تھا۔ سوال حل کرنے والا یشویر کو امتحان شروع ہونے سے پہلے چیکنگ میں گرفتار کیا گیا تھا جو ملزم للت نام کے امیدوار کی جگہ امتحان دینے آیا تھا۔ ملزمان سے پوچھ گچھ کے بعد گینگ کے دیگر چار افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمین کی شناخت للت (امیدوار)، انیل کمار (ثالث)، یشویر (سالور )، روہت (فرضی ایڈمٹ کارڈ بنانے والا) اور راکیش (ثالث) کے طور پر کی گئی ہے۔ گینگ کا سرغنہ ہرشیت ہے جو فرار ہے۔ پولیس ٹیم ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ گرفتار ملزم راکیش ہرشیت کے بعد اس گینگ کا دوسرا سرغنہ ہے۔ راکیش، ملزم انیل کے ساتھ مل کر مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے ایسے طلبہ کو تلاش کرتا تھا، جو بھاری رقم ادا کر سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Elderly Woman Allegedly Killed by Non-Local Servant: نوکرنے کیا مالکن کا قتل، پولیس نے گھنٹوں میں کیا گرفتار

اے ڈی سی پی رنوجے سنگھ نے بتایا کہ ان لوگوں کو ایگزام سولو (Exam Solve) کرنے کے لیے 60 سے 70 ہزار روپے ملتے ہیں۔ اس کے بدلے یہ لوگ دوسرے لوگوں سے 5 سے 6 لاکھ روپے لیتے ہیں۔ پولیس ان سے باریک بینی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ان لوگوں نے کچھ اور لوگوں کے نام بھی بتائے ہیں۔ جن کے بارے میں پولیس معلومات حاصل کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.