ادھمپور: فوج کے ذریعہ حاصل کی گئی زمین کا معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Nov 10, 2021, 6:58 PM IST

زمین کی قیمت کا مطالبہ

ادھمپور کے رامبل گاؤں کے لوگوں کے ایک وفد نے ڈی سی سے ملاقات کی اور فوج کے ذریعہ ایکوائر کی گئی زمین کے بدلے معاوضہ کا مطالبہ کیا۔

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے رامبل کے علاقے کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر اندو کنول چِب سے ملاقات کی اور فوج کی جانب لیز پر حاصل کی گئی ان کی زمنیوں کے بدلے مناسب معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

زمین کی قیمت کا مطالبہ

وفد کے ارکان کا کہنا ہے کہ رامبل میں ان کی زمینیں فوج نے 70 سال کے لیے لیز پر لی ہے۔ دوسری ریاستوں کے مقابلے انہیں اپنی زمینوں کا بہت کم کرایہ مل رہا ہے جس کے حل کے لیے انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرنے کے ساتھ شکایت سیل میں درخواست بھی دی تھی۔

اس معاملے کا تصفیے کرنے کے لیے محکمہ ریونیو نے زمین کے کاغذات تیار کر کے ڈیفنس اسٹیٹ آفیسر کو بھیجے کی ہدایت دی ہے ۔

اس کے بعد ڈیفنس اسٹیٹ آفیسر کی جانب سے اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر سے کچھ معلومات طلب کی گئیں۔ لیکن ضلع انتظامیہ نے ابھی تک اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ چھ ماہ سے ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر سے اس معاملے کو سلجھانے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے جس کے بعد کافی غور و خوض کے بعد لوگوں نے اس سلسلے میں ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی۔ اب عدالت نے حکومت کو ہدایت جاری کرتے ہوئے تین ماہ کے اندر معاملہ کا حل نکالنے کی ہدایت دی ہے۔

مزید پڑھیں:ادھم پور میں آئیکونک فیسٹیول کا آغاز

اس سلسلے میں رامبل پنچایت کے لوگوں نے آج ڈی سی سے ملاقات کی ہے اور انہیں عدالت کے حکم کی کاپی دے کر اس معاملے میں فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.