ETV Bharat / city

ادھم پور: ٹی ایس وزیر کی موت پر ٹرانسپورٹ بند

author img

By

Published : Sep 10, 2021, 6:17 PM IST

ٹرانسپورٹ یونین نے کہا کہ 'جو بھی ٹی ایس وزیر کے قتل کے پیچھے ہیں انہیں جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔'

ادھم پور: ٹی ایس وزیر کی موت پر ٹرانسپورٹ بند
ادھم پور: ٹی ایس وزیر کی موت پر ٹرانسپورٹ بند

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں آل ٹرانسپورٹ یونین نے نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما ترلوچن سنگھ وزیر کی موت پر پوری طرح ٹرانسپورٹ بند کر رکھی ہے۔ بتادیں کہ ٹی ایس وزیر کی لاش مشکوک حالات میں دہلی کے ایک ہوٹل سے ملی تھی اور اسی سلسلے میں ٹرانسپورٹ یونین نے ایک دن کے لیے ٹرانسپورٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ادھم پور: ٹی ایس وزیر کی موت پر ٹرانسپورٹ بند

ٹرانسپورٹ یونین نے کہا کہ 'جو بھی ٹی ایس وزیر کے قتل کے پیچھے ہے اسے جلد از جلد پکڑا جائے اور سخت سزا دی جائے۔'

ادھم پور ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ یونین کے چیئرمین سردار رچھپال سنگھ نے کہا کہ 'ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے میں ٹی ایس وزیر ہمیشہ آگے رہتے تھے۔'

یہ بھی پڑھیں: نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما ترلوچن سنگھ وزیر کا دہلی میں مبینہ قتل

انہوں نے کئی مسائل حل بھی کیے ہیں لیکن جس طرح ان کا قتل کیا گیا اس سے پوری ٹرانسپورٹ یونین کے ساتھ ساتھ لوگوں کو تکلیف پہنچی ہے۔ انہوں نے دہلی پولیس اور جموں پولیس پر زور دیا ہے کہ ان لوگوں کو جلد سے جلد پکڑا جائے اور سخت سزا دی جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.