ETV Bharat / city

وحید الرحمن پرا جموں جیل منتقل

author img

By

Published : Jun 18, 2021, 8:09 PM IST

Updated : Jun 19, 2021, 1:08 PM IST

جموں کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے سنٹرل جیل سے آج پی ڈی پی کے یوتھ رہنما وحید الرحمن پرا کو جموں کے کورٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا۔

وحید الرحمن پرا
وحید الرحمن پرا

جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے نوجوان رہنما وحید الرحمن پرا کو جموں کے کورٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا۔

دسمبر 2020 کو قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے سنہ 2020 کے ایک خصوصی جج نے پرہ کو تیس دن کی عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم سنایا تھا جسکے کے بعد انہیں جموں کی جیل منتقل کر دیا گیا تھا ۔

تاہم بعد میں این آئی اے کورٹ کے سپیشل جج نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا جسکے بعد جموں کے ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطے سے وحید الرحمن پرا کو جموں کشمیر پولیس کی ایک خصوصی برانچ نے حراست میں لیا تھا اور پھر سے جموں کشمیر پولیس کی سپیشل پرانچ (کرمنل انویسٹیگیشن کشمیر) نے کورٹ میں پیش کیا تھا اور کورٹ نے اسے 30 جنوری تک پولیس ریمانڈ میں بھیجنے کا حکم دینے کے ساتھ سرینگر سنٹرل جیل منتقل کیا تھا، اور آج پرا کو سنٹرل جیل سرینگر سے جموں کوٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا۔


یہ بھی بڑھیں: وحید پرہ کی ای میلز کی تفصیلات کے لیے جموں و کشمیر پولیس نے گوگل سے رابطہ کیا

واضح رہے کہ گزشتہ برس این آئی اے نے پرہ پر الزام لگایا کہ وہ عسکریت پسندی کے ایک بڑے معاملے سے منسلک ہیں جس میں جموں و کشمیر پولیس کے معطل پولیس افسر دیویندر سنگھ بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔

19 دسمبر 2020 کو قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے ایک خصوصی جج نے پرہ کو تیس دن کی عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم سنایا۔ اس کے بعد انہیں جموں کی جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

Last Updated : Jun 19, 2021, 1:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.