ETV Bharat / city

Encounter in Srinagar: سرینگر تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Mar 30, 2022, 6:23 AM IST

Updated : Mar 30, 2022, 7:59 AM IST

سرینگر کے ریناواری علاقے میں بدھ کی دیر رات شروع ہوئی تصادم میں سکیورٹی فورسز نے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ Encounter in Srinagar

سرینگر تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک
سرینگر تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے ریناواری علاقے میں بدھ کی دیر رات شروع ہوئے تصادم میں سکیورٹی فورسز نے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق تصادم کی جگہ سے ہتھیار سمیت گولا بارود برآمد کیا گیا ہے۔ علاقے میں تلاشی کارروائی جاری ہے۔ کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے اس تصادم کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ 'اس تصادم میں دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ Two Militants Killed in Rainawari Encounter

سرینگر تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک
سرینگر تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک

انہوں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'ہلاک ہونے والے عسکریت پسند میں ایک کی شناخت رئیش احمد بھٹ کے طور پر ہوئی ہے جو اننت ناگ میں ایک صحافی کے طور پر خدمات انجام دے چکا ہے۔ رئیش بھٹ کو 2021 میں عسکری سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جس کے بعد اس پر دو ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھیں۔ عسکریت پسند لشکر طیبہ تنظیم سے منسلک تھے۔ وہیں ہلاک ہونے والے دوسرے عسکریت پسند کی شناخت بجبہاڑہ کے رہائشی ہلال احمد کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں کہا کہ جائے واقع پر تلاشی کارروائی کی جارہی ہے اور مزید تفصیلات بھی میڈیا کے ساتھ شیر کیے جائے گے۔ IGP Kashmir Vijay Kumar on Rainawari Encounter

سرینگر تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک
سرینگر تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک

یہ بھی پڑھیں: Firing In Budgam: بڈگام میں فائرنگ، ایس پی او اور اس کا بھائی ہلاک

وہیں 26 مراچ کو جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے چٹ بگ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایس پی او اور اُس کے بھائی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ ایس پی او کا زخمی بھائی ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ جو 27 مارچ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہوگیا۔ ایس پی او کی شناخت اشفاق احمد ڈار کے طور پر ہوئی تھی۔ SPO Killed in Budgam

Last Updated :Mar 30, 2022, 7:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.