ETV Bharat / city

بٹوت ۔ کشتواڑ قومی شاہراہ پر کھلینی سے کشتواڑ دو لائن شاہراہ کی تعمیر شروع

author img

By

Published : Apr 30, 2021, 5:08 PM IST

بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر کھلینی سے کشتواڑ دو لائن شاہراہ کی تعمیر شروع
بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر کھلینی سے کشتواڑ دو لائن شاہراہ کی تعمیر شروع

ڈوڈہ کے بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر سڑک حادثات کو روکنے کے لیے دو گلیاروں والی شاہراہ تعمیر کرنے کا کام شروع ہوگیا ہے۔ اس تعمیری کام کے پہلے مرحلے میں کھلینی سے پریم نگر تک کام شروع ہوچکا ہے اور بھاری مشینری اور افرادی قوت کام میں لگی ہے۔

ڈوڈہ بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر بڑھتے ہوئے سڑک حادثات کو روکنے کے لئے حکومت نے کھلینی سے کشتواڑ تک جنگی بنیادوں پر دو گلیاروں والی شاہراہ تعمیر کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر کھلینی سے کشتواڑ دو لائن شاہراہ کی تعمیر شروع

اس علاقے کے لوگ خاص طور پر اس شاہراہ پر سفر کرنے والے لوگ ایک طویل عرصے سے اس سڑک کی کشادگی اور اپ گریڈیشن کا مطالبہ کر رہے تھے کیونکہ ڈوڈہ سے کاندنی تک 70 کلومیٹر طویل سڑک پر گزشتہ دو دہائیوں کے دوران بدترین قسم کے سڑک حادثات پیش آئے ہیں۔ ان حادثات میں سینکڑوں معصوم افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور ہزاروں افراد مستقل معذور ہوچکے ہیں۔

اس کے ساتھ اس سڑک پر گاڑیوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ اب حکومت نے سڑک کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں کھلینی سے پریم نگر تک کام شروع ہوچکا ہے اور بھاری مشینری اور افرادی قوت کام میں لگی ہے اور تعمیری کام پوری رفتار سے جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ یہ منصوبہ 18 ماہ کے اندر مکمل ہوجائے گا۔ کھلینی سے پریم نگر تک 13 معمولی پل اور 77 پُلیاں تعمیر کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ پل ڈوڈہ کے قریب ایک بڑا پل تعمیر کیا جائے گا۔ اس پورے منصوبے پر 200 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔ اس منصوبے کو نیشنل ہائی وے انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایچ آئی ڈی سی ایل) کے ذریعہ انجام دیا جارہا ہے۔ اس علاقے کے لوگوں نے سڑک کے منصوبے کو شروع کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.