ETV Bharat / city

اونتی پورہ: سڑک حادثے میں دو فوجی اہلکار زخمی

author img

By

Published : Sep 11, 2021, 7:30 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کدلہ بل اونتی پورہ میں فوجی گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی ہے۔ حادثہ میں 2 فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

اطلاعات کے مطابق کدلہ بل اونتی پورہ میں اس وقت فوج کے دو اہلکار زخمی ہوگئے جب فوجی گاڈی جس میں وہ سفر کر رہے تھے اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگی۔

فوجی گاڑی کے حادثے میں دو اہلکار ذخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج معالجے کے لیے سرینگر کے بادامی باغ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق زخمی فوجی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:جموں سڑک حادثہ، نو زائد بچی سمیت چار افراد ہلاک

بتایا جاتا پے کہ حادثہ قریباً ساڈھے چار بجے پیش آیا جب یہ گاڑی اننت ناگ کی طرف روانہ ہو رہی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.