ETV Bharat / city

Ganderbal Fire Incident گاندربل میں آگ کی واردات کے دوران تین دکانیں خاکستر

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 10:15 AM IST

ضلع گاندربل کے بارسو گاؤں میں آگ لگنے کی وجہ سے تین دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ Shops Gutted in Ganderbal

گاندربل میں آگ کی واردات کے دوران تین دکانیں خاکستر
گاندربل میں آگ کی واردات کے دوران تین دکانیں خاکستر

سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے بارسو گاؤں میں درمیانی شب آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات کے دوران تین دکانیں خاکستر ہوگیئں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب گاندربل کے بارسو علاقے میں دکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید دو دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ Shops Gutted in Ganderbal

انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران تین دکانیں مکمل طور پر خاکستر ہوگیئں ۔

یہ بھی پڑھیں: House Gutted in Uri Fire اوڑی آتشزدگی میں ایک رہائشی مکان خاکستر

پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.