ETV Bharat / city

Hyderpora Encounter Case حیدرپورہ انکاونٹر نعش کو واپس کرنے کی باپ کی عرضی خارج

author img

By

Published : Sep 12, 2022, 11:17 AM IST

Updated : Sep 12, 2022, 12:06 PM IST

حیدرپورہ انکاونٹر میں نعش کو واپس کرنے کی باپ کی عرضی سپریم کورٹ نے خارج کردی ہے۔ Hyderpora Encounter Case

Etv BharatHyderpora Encounter Case
Etv BhaHyderpora Encounter Caserat

سری نگر، (جموں و کشمیر): سری نگر کے حیدرپورہ انکاونٹر میں مارے گئے مبینہ عسکریت پسند کے والد کی عرضی کو سپریم کورٹ نے خارج کردیا ہے۔ یہ مشاہدہ کرتے ہوئے کہ جموں و کشمیر کے حیدر پورہ تصادم میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے عامر ماگرے کو ریاستی انتظامیہ نے مذہبی عقائد کے مطابق آخری رسومات کی انجام دہی سمیت باوقار تدفین کی تھی، سپریم کورٹ نے آج پیر کو اس عرضی کو خارج کر دیا۔ ان کے والد محمد لطیف ماگرے کی جانب سے اپنے بیٹے کی لاش واپس حاصل کرنے کے حوالے سے عرضی دائر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

جسٹس سوریہ کانت اور جے بی پارڈی والا پر مشتمل بنچ نے ریاست کو ہدایت دی کہ وہ لواحقین کو 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کے لیے ہائی کورٹ کی ہدایت کی تعمیل کرے اور انہیں قبر کے اس مقام پر نماز ادا کرنے کی بھی اجازت دی جائے جہاں ماگرے کی لاش کو دفن کیا گیا ہے۔ جسٹس جے بی پارڈی والا نے فیصلے کا حصہ پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ "کسی لاش کو دفنانے کے بعد، اسے قانون کی تحویل میں سمجھا جاتا ہے۔ مداخلت عدالت کے قانون کی خلاف ورزی سمجھی جا سکتی ہے۔ ایک بار دفن کرنے کے بعد ميت کو چھیڑ چھاڑ نہیں کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

بنچ نے نوٹ کیا کہ ریاست نے ایک حلف نامہ داخل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاش کو آخری رسومات ادا کرنے کے بعد دفن کیا گیا تھا، جس میں مذہبی روایت کے مطابق لاش کو غسل اور اس کا کفن دینا بھی شامل ہے۔ یہ ظاہر کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں تھا کہ میت کی معقول تدفین نہیں کی گئی تھی۔ بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہم بطور عدالت اپیل کنندہ کے جذبات کا احترام کرتے ہیں، تاہم عدالت عالیہ کو جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے حقوق کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ قانون کے مطابق کرنا چاہیے۔

بنچ نے ہائی کورٹ Jammu and Kashmir and Ladakh High Court کے فیصلے کو منصفانہ اور مساوی قرار دیتے ہوئے فادر کی اپیل کو خارج کر دیا۔ جسٹس سوریہ کانت اور جے بی پارڈی والا پر مشتمل بنچ محمد لطیف ماگرے کی جانب سے نومبر 2021 میں سرینگر کے حیدر پورہ تصادم میں مارے گئے اپنے بیٹے عامر ماگرے کی لاش کے لیے دائر درخواست کی سماعت کر رہی تھی۔ جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے خاندان کو اس جگہ پر مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت دی تھی جہاں جموں و کشمیر پولیس نے عامر ماگرے کو دفن کیا تھا لیکن لاش اہل خانہ کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو ماگرے کے خاندان کو 5 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Last Updated :Sep 12, 2022, 12:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.